اہم خبریں

پلازمہ عطیہ کریں۔ 💫 شیخ طاہر انجم چیرمین مصطفائی بزنس فورم پاکستان



لاھور   (خواجہ خالد آفتاب) مصطفائی بزنس فورم پاکستان کے چیرمین شیخ محمد طاہر انجم نے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد صحت یاب ہونے والے پاکستانیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے ان تمام بہن بھائیوں کے لئے پلازمہ عطیہ کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ قیمتی جانیں بچایء جا سکیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا سے اب تک صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد اسی (80)ہزار سے زائد ہےاور ان تمام افراد سے بڑھ کر زندگی اور موت کی حقیقت کو قریب سے کس نے دیکھا ہو گا آج اگر صحت کی نعمت دوبار ملی ہے تو انہیں چاہیے کہ وہ اپنے ان تمام بہن بھائیوں کے لئے پلازمہ عطیہ کریں جو اس وقت زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں تاکہ وہ ایک بار پھر پرکیف زندگی میں واپس آسکیں  شیخ محمد طاہر انجم کا کہنا تھا کہ اس وقت "پلازمہ عطیہ کیجیے... زندگی بچائیے" مہم چلانے کی ضرورت ہے جس میں زندگی کے تمام شعبہ جات سے وابستہ شخصیات حصہ لیں اور وہ بھی عطیات دینے کی اپیل کریں، ان کا کہنا تھا کہ ایسے لوگ جو کورونا سے اب تک صحت یاب ہوئے ہیں ان کا ڈیٹا حکومت، این ڈی ایم اے اور ھسپتالوں کے پاس موجود ہے انہیں چاہیے کہ وہ افراد سے رابطہ کر کے انہیں عطیات دینے پر آمادہ کریں تاکہ قیمتی انسانی جانیں بچائی جا سکیں #

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.