اہم خبریں

احساس مروت کو کچل دیتے ہیں آلات سے انتخاب از قلم:علامہ محمد یوسف جمال قادری صاحب



ہمارا تابناک ماضی
 حضرت سیدنا ابو جہم بن حذیفہفرماتے ہیں: غزوہ یرموک کے دن میں اپنے چچازاد بھائی کو تلاش کر رہا تھا اور میرے پاس ایک برتن میں پانی تھا۔ میرا یہ ا رِادہ تھا کہ میںزخمیوں کو پانی پلاؤں گا۔ اتنی ہی دیر میں مجھے میرے چچا زاد بھائی نظر آئے۔ میں ان کیطرف لپکا،دیکھا تو وہ زخموں سے چُور چُور اور خون میں لت پت تھے، میں نے ان کے
چہرے سے خون صاف کیا اور پوچھا : ''کیا تم پانی پیوگے؟'' انہوں نے گردن کے ا شارےسے ہاں کی تو میں نے پانی کا پیالہ ا ن کی طرف بڑھا دیا۔ ابھی انہوں نے برتن منہ کے قریبہی کیا تھاکہ اچانک کسی زخمی کے کراہنے کی آواز آئی، فوراً پیالہ میری طرف بڑھایا اور کہا:
ِ''جاؤ، پہلے اس زخمی کو پانی پلاؤ۔'' میں دوڑ کر وہاں پہنچا تو دیکھا کہ وہ حضرت سیدنا عمرو بن العاص ﷜ اکے بھائی حضرت سیدنا ہشام بن العاص ﷜ تھے ۔ میں نے ان سے پوچھا :''کیا تم پانی پینا چاہتے ہو؟'' انہوں نے اثبات میں سر ہلایا۔ میں نے ان کو پانی دیا ۔ اتنے میں ایکاور زخمی کی آواز آئی، تو انہوں نے فرمایا : ''جاؤ،
پہلے میرے اس زخمی بھائی کو پانیپلاؤ۔'' میںدوڑ کر وہاں پہنچا تو وہ جامشہادت نوش فرما چکے تھے، میں واپس حضرت سیدنا ہشام بنالعاص ﷜  کے پاس آیا تو وہ بھی اپنے خالقِ حقیقی عزّوجلّ کی بارگاہ میں جا چکے تھے۔ پھر میں اپنے چچا زاد بھائی کے پاس آیا تو وہ بھی واصل بحق ہو چکےتھے۔
حضرت سیدنا  امام واقدی اور حضرت سیدنا ابن الا عرابیسے مروی ہے

حضرت سیدنا   عکرمہبن ابو جہل کو جب پانی دیا گیا تو انہوں نے دیکھا کہ 
سہل بن عمرو بھی شدید پیاس میں مبتلا ہیں اور ان کی طر ف دیکھ رہے ہیں نے پانی نہ پیا، اور  
فرمایا: ''جاؤ، پہلے میرے بھائی کو پانی پلاؤ۔'' جب ان کو پانی دیا گیا تو انہوں نے دیکھا کہحضرت سیدنا حارث بن ہشام
بھی شدید زخمی حالت میں ہیں، اور شدّتِ پیاس کی وجہ ان کی طرف دیکھ رہے ہیں تو آپ نے فرمایا: جاؤ، پہلے میرے بھائی کو پانی پلاؤ، جبان کے پاس پہنچے تو وہ دم توڑ چکے تھے۔ دوبارہ جب حضرت سیدنا سہل بن حارث اورحضرتسیدنا عکرمہ
بن ابو جہل کے پاس گئے تو وہ بھی جاں بحق ہو چکے تھے۔  
جب حضرت سیدنا خالد بن ولید ان کے پاس سے گزرے تو ارشادفرمایا: "تم
جیسے عظیم لوگوں پر میری جان قربان ہو۔" )عیون الحکایات )مترجم(، مکتبۃ المدینہ کراچی(

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.