اہم خبریں

آپکو لیے چلتے ہیں تولی پیر 💢 : سجاد اختر


میں ہوں آپکا دوست سجاد اختر اور آج آپکو لیے چلتے ہیں تولی پیر
جو راولا کوٹ پونچھ آزاد کشمیر میں راولا کوٹ سے 19 کلومیٹر دور واقع ہے اس میں سطح سمندر سے 8000 فٹ بلندی تک جنگلات ہیں۔۔۔۔

سر سبز و شاداب اور خوبصورت چراہ گاہوں کی آمجگاہ ہے۔
 پہاڑی ڈھلوانوں میں چشمے اور گنگناتے سروں کی ساتھ نشیب میں تسلسل سے بہتے بہت بھلے لگتے ہیں۔۔۔۔۔اور اوپر سنو کیپ سال کے 10 مہینے تک رھتا ہے یہاں صرف جون اور جولائی میں برفباری نہیں ہوتی۔۔۔
پہاڑی شیر تیندوے خرگوش پہاڑی بکرے اور کاٹھ لنگاڑے (ایک قسم کا جنگلی شکاری بلا ) اور ر یچھ بھی کبھی کبھار نظر آتے ہیں
قیمتی جڑی بوٹیاں بھی بے حد وحساب پائی جاتی ہیں۔۔۔۔۔

اس چوٹی سے آپ مکڑا کافر کھن مشپوری اور بانہال اور جموں کے برفانی پہاڑوں کے نظارے اور پوٹھو ھار اور منگلا ڈیم تک دیکھ سکتے ہیں۔۔
تولی پیر ایک ہل اسٹیشن ہے جس کا نام ایک بزرگ کے نام پر ہے، جن کے مزار کے آثار اب موجود ہے، تولی پیر تحصیل راولاکوٹ کا بلند ترین مقام ہے اور تین پہاڑی سلسلوں کا سنگم ہے۔ جنت نظیر وادی میں سیاحوں کا رش سارا سال رہتا ہے.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.