اہم خبریں

لاہور: نفاذ اردو رابطہ مہم

 


 

 

لاہور: نفاذ اردو رابطہ مہم کے سلسلہ میں المصطفی ویلفیئر سوسائٹی پاکستان کے مرکزی صدر ،لاہور ایوان صنعت و تجارت کے رہنما اور 6 بی گروپ آف انسٹریز کے سربراہ محمد طاہر انجم شیخ کی طرف سے پی اے ایف گالف کلب میں عشائیہ میں  شرکت۔ مصطفائی تحریک کے مرکزی امیر ملک غلام مرتضی سعیدی ، سفیران اقبال کے انجینئر اعجاز چوہدری، معروف تربیت کار اور ماہر انتظامیات فہیم اعظم اور سماجی رہنما خواجہ خالد آفتاب بھی اس موقع پر موجود تھے۔ شیخ طاہر انجم نے تجویز پیش کی کہ تحریک نفاذ اردو کا نمائندہ وفد ایوان صنعت و تجارت کے عہدیداران سے باضابطہ ملاقات کرے اور اپنی تجاویز پیش کرے۔
جعفر برادرز کے انجینئرنگ و مشینری ڈویزن کے سربراہ جناب فہیم اعظم نے اپنے تجربات و مشاہدات کی روشنی میں بتایا کہ اپنی قومی زبان میں تربیتی مواد اور مینوئل کی تیاری اور اس کے ذریعے اگر کارکنان یا صنعتی س کاروباری عملہ کو تربیت دی جائے تو ان کی کارکردگی اور استعداد کار میں نمایاں  اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
واپڈا کے سابق چیف انجئنئر اور آبی وسائل کے ماہر جناب اعجاز چوہدری کا موقف تھا کہ زرعی و صنعتی شعبہ میں تیز رفتار ترقی کے لئے زرعی و سائنسی علوم کی اپنی قومی زبان اردو میں تدریس ضروری ہے۔
تحریک کے سرپرست اسلم الوری نے ڈاکٹر طارق شریف زادہ کے حوالے سے انکشاف کیا کہ میزان بینک نے اردو زبان میں چیک لکھنے اور دسخط کی اجازت دے دی ہے۔ اس کے نتیجے میں چند روز کے اندر بینک کے کھاتہ داروں میں 35 ہزار نئے کھاتہ داروں کا اضافہ ہوا ہے۔ مصطفائی تحریک کے امیر ملک غلام مرتضی سعیدی نے نفاذ اردو کے لئے اپنے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔ 

 


 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.