روشن تاریخ
نام کے معنی جانیے
مشہور اشاعتیں
-
لاک ڈائون سے متاثرہ سفید پوش خاندانوں کو گھر بیٹھے ان کی دہلیز پر روزانہ مصطفائی لنگر تسلسل سے پہنچانا خدمت خلق کی اعلیٰ مثال ہے ۔ چ...
بلاگ آرکائیو
-
▼
2026
(12)
-
▼
فروری
(8)
- امیں پور بنگله: احباب مصطفائی تحریک ضلع فیصل آباد
- گجرات :صدر مصطفائی تحریک پنجاب شمالی ۔محترم جناب ذ...
- فیصل آباد:چیئرمین آل پاکستان پرائیویٹ سکول الائنس...
- گجرات : *مصطفائی تحریک کے ضلعی صدر محترم محمد اورن...
- گجرات :علامہ اورنگزیب خان نورانی مرحوم رحمت اللہ ع...
- لاهور:مصطفائی جسٹس فورم نے الیکشن لاہور ہائیکورٹ ب...
- لاهور: محترم ڈاکٹر محمد تسلیم قریشی کا بائی پاس آپ...
- ملتان : ڈاکٹر تسلیم بھی اللہ کے حضور حاضر ہوگئے ...
-
▼
فروری
(8)
آفیشل لوگو
مصطفائی ویڈیو پورٹل
نیوز آرٹیکلز
کالمز
(روشن تاریخ تصاویر کے آئینے میں) کے نام سے ایک سلسلہ شروع کر رہا ہے۔ جس میں سن دو ہزار (2000 ء ) سے پہلے کے پوسٹر، بروشئر، تصاویر اور دعوتی کارڈ مصطفائی نیوز میں پوسٹ ہو سکیں گے ۔
احباب متذکرہ بالا میٹیریل ان باکس میں سینڈ کر سکتے ہیں ۔ مصطفائی نیوز میں اپ لوڈ کردیا جائے گا ۔ تصویر کے لئے ضروری ہے ساتھ دو لائنیں جس میں تاریخ،پروگرام، شخصیات کے نام گرامی لازمی تحریر ہوں۔
اداریہ
خاک پنجاب از دم او زندہ گشت
سیاست کا فسوں ہمیشہ سے ستمبر کو ستم بر کے نام سےیاد کرتا آیا ہے۔ دھواں دھواں ساعتوں میں جہاں مہنگائی کا آتش فشاں پھٹ چکا ہے۔وہیں نئ نسل اخلاقی انحطاط کی پستیوں میں گم ۔گنجلک نظام عدل اور معاشرتی گراوٹ کا شکار انتظامیہ ۔قوم مایوسیوں کی عمیق گہرائیوں میں اترتی جا رہی ہے۔
ان حالات کے پیش نظرصاحبان قلب ونظر نے عزم نو کا نعرہ بلند کیا۔اور کہا کہ
ہمیں امیں ہیں ۔اس ملت کی ناٶ کے ،
ہمیں پاسباں ہیں۔مملکت خدادادپاکستان کے۔
ہمارے پاس اسلاف کی گراں قدر تابندہ روایات بھی ہیں۔ کہ اگر ایک طرف صفر المظفر 7ہجری میں خیبر فتح ہوا۔تو دوسری طرف مدائن کی فتح بھی اسی ماہ صفر المظفر 16 ہجری میں ہوئی۔
ہمیں 6 ستمبر 1965 کی جنگ کے وہ ولولے بھی نہیں بھولنا چاہیۓ ۔ جب پاکستان نے دشمن کے ناپاک عزائم کو ملیامیٹ کرتے ہوئے منہ توڑ جواب دیا۔
قوموں پر کٹھن مراحل آ ہی جاتے ہیں۔ اور اس سے وہی قومیں سرخ رو ہوتی ہیں۔ جو پامردی سے حالات کا مقابلہ کریں ، ثابت قدم رہیں۔حوصلوں کو بلند رکھیں۔قومی رواداری کو اپنائیں۔
ہمیشہ سےقومی رواداری کی مظہر سید علی ہجویری ؒ کی ذات با برکات رہی ہے۔جس کے آستانے سے کیا ہندو کیا سکھ ،کیا مسیحی کیا مسلمان صدیوں سےفیضیاب ہو رہے ہیں۔
امسال بھی داتا کی نگری لاہور ایک بار پھرعشاق کے قافلوں کی منزل ٹھہرے گی۔عرس کی دیگر تقریبات کے ساتھ ساتھ مصطفائی لنگر نبی کریم ﷺ کے دیوانوں ،شمع رسالت ﷺ کے پروانوں کے ایک خاص تہوار کی صورت اختیار کر گیا ہے ۔مصطفائی برادری کی اس کے لیے کاوشیں لائق صدتحسین ہیں۔حزب الاحناف میں شاہ ہجویر قومی رواداری کانفرنس کے نام سے ایونٹ بھی 5ستمبر 2023 کےلیے ترتیب دیا گیا ہے۔ گنج بخش فیض عالم کے مصداق یہ بھی سرکار داتا گنج بخش ؒ کاہی فیض ہے۔کہ زلزلہ متاثرین کی امدادہو یا سیلاب زدگان کی بحالی، تعلیم کا شعبہ ہو یا صحت ، ملک بھر میں مصطفائی رضا کار کار خیر میں مصروف عمل ہیں۔
ایڈیٹر
Read More
روشنی کی کرن.
چیف ایڈیٹر ماہنامہ مصطفائی نیوز کراچی