اہم خبریں

⟴ تنخواہوں میں اضافہ ناگزیر ہے .مؤقف : ڈاکٹر صاحبزادہ احمد ندیم امیدوار مرکزی جنرل سیکرٹری پی پی ایل اے اتحاد اساتذہ پاکستان




تنخواہوں میں اضافہ ناگزیر ہے.

حکومت کے معاشی بقراطوں نے معیشت کی دگرگوں حالت کو بہانہ بنا کر سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کو منجمد کردیا ہے جب کہ درحقیقت معیشت کی بحالی کے لئے معاشی سرگرمی میں تحرک ناگزیر ہے معاشی سرگرمی کا انحصار صارف کی قوت خرید پر ہے ہمارے ملک کا سب سے متحرک صارف سرکاری ملازمین کا طبقہ ہے تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ نہ ہونے کی وجہ سرکاری ملازمین کی قوت خرید بہت کم ہو چکی ہے
 اس تناظر میں تنخواہوں میں اضافے سے انکار انتہائی مایوس کن ہے اس سے نہ صرف سرکاری ملازمین کی شدید حق تلفی ہوئی ہے بلکہ ملکی معیشت کو بھی اس سے شدید نقصان کا اندیشہ ہے

ہم سرمایہ دار دوست اور غریب دشمن بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے حکومت سے نظر ثانی کا مطالبہ کرتے ہیں
بصورت دیگر سرکاری ملازمین کی تمام ٹریڈ یونینز باہمی تعاون کرتے ہوئے شدید احتجاج پر مجبور ہوں گی
ہم اس معاشی قتل کی مزاحمت کریں گے اور حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیں گے

پروفیسر غلام مصطفی امیدوار مرکزی صدر پی پی ایل اے
ڈاکٹر صاحبزادہ احمد ندیم
امیدوار مرکزی جنرل سیکرٹری پی پی ایل اے
اتحاد اساتذہ پاکستان

1 تبصرہ:

  1. موجودہ حالات کے مطابق تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کیا جائے

    جواب دیںحذف کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.