اہم خبریں

💞 اساتذہ کا لاہور میں بھوک ہڑتال کرنا درست قدم ہے؟ از قلم : سعید علی عمران




 اساتذہ کا لاہور میں بھوک ہڑتال کرنا درست قدم ہے؟
 از قلم : سعید علی عمران
(معذرت: یہ سوالات حکومت سے نہ سمجھے جا ئیں۔)
7500 پیف سکولز کے ساتھ چوہدری پرویز الہٰی حکومت کے بنائے ہوئےمفید اور شفاف ادارے پریہ سوالات کس سے پوچھے جائیں ؟ 
1۔غریب اور کم آمدنی والے افراد کے بچوں کو معیاری تعلیم دینا کس کی ذمہ داری؟
2۔جب پنجاب میں 1.5 ملین بچے آؤٹ آف سکول ہیں۔تو پیف سکولوں میں ان کا داخلہ  جرم کیوں ٹھہرا ؟ 
3۔ کیا پرائیوٹ سکولوں میں پڑھانے والے افراد اساتذہ نہ ہیں ؟
4۔  جب بین الاقوامی ادارے اس  کی شفافیت اور افادیت کو تسلیم کر رہے ہیں۔تو ہم کیوں اسے رسوا کرنے پر تلے ہوئے ہیں ؟ 
5۔اعلیٰ درجے کا کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ کیا پیف کے علاوہ گورنمنٹ کے سکولوں میں بھی لیا جاتا ہے ؟ اگر نہیں تو کیوں نہیں ؟
6۔   اس وبائی سیچویشن میں عوام کو ریلیف  دینےکے دعویدارہیں۔ تو اسی دوران  جبکہ ماہ ایثار رمضان المبارک بھی تھا ۔4 ماہ تک اساتذہ کی تنخواہیں روکنا کیا معنی رکھتا ہے ؟
7۔کوئی ادارہ خواہ پرائیوٹ ہو یا گورنمنٹ کا کیا 100 فیصد حاضری ممکن ہے ؟
8۔ کیا گورنمنٹ اداروں کے غیر حاضر سٹوڈنٹس کو بھی فیک ڈیکلیرکیا جاتا ہے ؟ 
9۔ کیا مہنگائی کا جن گزشتہ 5 سال بوتل میں بند رہا ؟ جس کی وجہ سےپارٹنر سکولوں کی بات نہ سنی گئی ۔

وائے  نا کامیِ متاع   کارواں  جاتا  رہا 
کارواں کےدل سےاحساسِ زیاں جاتارہا

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.