اہم خبریں

اداریہ ۔ روشنی کی کرن. محمد عابد ضیائی چیف ایڈیٹر ماہنامہ مصطفائی نیوز کراچی



روشنی کی کرن.
مصطفائی تحریک پاکستان اپنےقیام سے لے کر اب تک وطن عزیز میں ایک پرامن،ترقی یافتہ اور عدل و انصاف پر مبنی مصطفائی معاشرہ کی تشکیل کے لیے سرگرم عمل ہے- فکری و عملی محاذ پر اپنی جہدِ مسلسل کے تقریباً ۲۸ سال ہونے پر مصطفائی تحریک کے کارکنان ملک بھر میں معیاری تعلیم کے ترویج،عشق رسول کے فروغ اور سماجی خدمات کے ذریعے اپنا حصہ شامل کر رہے ہیں-جن میں مصطفائی رضاکاروں کے جذب دروں اور ٹھوس عملی کاوشوں کی جھلک صاف دیکھی جا سکتی ہے۔ آن لائن مصطفائی نیوز کی عملی و سماجی حلقوں میں وسیع پیمانے پر پذیرائی کے لئے مصطفائی رضاکار اس حسین گلدستہ کی تیاری میں اپنا کردار ادا کرئیں۔ اور نا مساحد حالات ،قلت وسائل اور معاشرتی سطح پر چھائی عمومی بےحسی اور اہم قومی مسائل و امور سے لاتعلقی کے خوفناک رجھان کے باوجود مصطفائی تحریک اور اس سے وابستہ افراد و ادارے ایک شمع فروزاں کی حثیت رکھتے ہیں جسے مصطفائی کارکن اپنے خون جگر سے روشن رکھے ہوئے ہیں-ہمیں امید ہے۔ کہ محبت رسول کی مشعل تھامے اور خدمت انسانیت کا بیڑا اٹھائے مصطفائی رضاکار پہلے سے زیادہ عزم و ہمت اور یقین کامل کے ساتھ اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے-ہم مصطفائی رضاکاروں سے ایک بار پھر ملتمس ہیں کہ وہ اپنے افکار و تاثرات،ماضی کی یادوں اور مستقبل کے خوابوں پر بنی اپنی قیمتی نگارشات اور اس مشکل کی گھڑی میں ملک بھر میں اپنی خدمات کی اطلاع دیں۔ تاکہ عام لوگوں میں بھی خدمت اور کاروان خیر کے اغراض و مقاصد اور کامرانیوں سے آگاہی کا سلسلہ مسلسل اگے بڑھتا رہے-آمین
                                                                                                                      محمد عابد ضیائی
                                                                                                      چیف ایڈیٹر ماہنامہ مصطفائی نیوز کراچی

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.