اہم خبریں

برف پوش راکا پوشی 💢 سجاد اختر




میں ہوں آپکا دوست سجاد اختر اور آج آپکو لیے چلتے راکاپوشی  ضلع نگر،گلگت سے سو کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے سطح سمندر سے 25550 فٹ بلند پہاڑ ہے۔ یہ سلسلہ کوہ قراقرم میں واقع ہے۔ یہ پاکستان میں 12ویں نمبر پر ہے۔ اسے سب سے پہلے1958 میں دو برطانوی کوہ پیما مائیک بینکس اور ٹام پیٹی نے سر کیا۔قراقرم کےپہاڑی سلسلے کی بلندچوٹی راکا پوشی ہروقت برف سے ڈھکی رہتی ہے اوربادل اس پرسایہ فگن رہتےہیں، راکا پوشی کا مطلب ہی ’برف سے ڈھکی چوٹی‘ ہے،اسے ’مدر آف مسٹ‘ بھی کہاجاتا ہے۔

نگر کی وادی کاحسن وجمال ہی راکا پوشی کے دم سے ہے، بلند چوٹیوں میں اس کا دنیامیں 27 واں نمبر ہے لیکن اس کی وجہ شہرت اس کی بےپناہ خوبصورتی اور کوہ پیماؤں کیلئےنسبتاً آسان رسائی ہے، بادل اکثر یہاں ڈیرہ ڈالے رکھتے ہیں، قراقرم کے سفر پر جانے والا ہر سیاح اس کے دل موہ لینے والے نظاروں میں کھویا رہتا ہے۔

راکا پوشی کے گلیشیئرپگھلتے ہیں تو پانی آبشار بن کر گرتا ہے، برف کاپانی چٹانوں سے ٹکرا کر خوب شور مچاتا ہے، طویل سفر طے کرنے کےبعد یہ شفاف پانی دور وادی سے گزرتے دریائے ہنزہ میں گرجاتا ہے
(موت اور سفر کی تیاری وقت سے پہلے ممکن ہے بعد میں نہیں)

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.