اہم خبریں

⟴ ملک بھرتعلیمی حقوق کے لیے ایوان تعلیم پاکستان کے مطالبات !






ایوان تعلیم پاکستان کا ملک بھرتعلیمی حقوق کے جائزمطالبات کے لیے15 جون بروز پیرپرامن احتجاج کا اعلان!

ایوان تعلیم پاکستان کاسکولز اگست تک بند رکھنے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے قانونی وعدالتی چارہ جوئی کا فیصلہ!

چیف جسٹس پاکستان،آرمی چیف،وزیر اعظم،وزرااعلی،گورنرز سےاپیل کی کہ SOPs کے تحت دیگر شعبہ جات کی طرح سکولز بھی کھولے جائیں۔ایوان تعلیم پاکستان نےعالمی معیار کے SOPs تیار اورجاری کر دیے ہیں:

ایوان تعلیم پاکستان نے بجٹ سفارشات 2020-21 کو مسترد کردیا۔100% ٹیکس کا اضافہ تعلیم دشمنی!

وزیراعظم ٹیچرز کیلیے’’ٹیکس فری تعلیمی ریلیف پیکیج‘‘کااعلان کریں، ٹیچرزتنخواہیں،90%اسکولز عمارتیں کےکرائے فکسُ ہیں:ایوان تعلیم

3۔نجی سکولز،پیف وپیماکا معاشی قتل کیا جارہا ہے۔تعلیمی اداروں کی بندش سے50%تعلیمی ادارے مکمل بنداور10لاکھ لوگ بے روزگار ہوجائینگے۔سعید احمد چشتی

4۔2.5کروڑ پاکستانی بچےپہلے ہی اپنے آئینی حق سے محروم ہیں۔مزید 5کروڑطلباکےتعلیمی نقصان کاازالہ ناممکن ہے۔کل7.5 کروڑ پاکستانی بچوں کوآئینی تعلیمی حق سے محروم کردیاگیا،جن میں50 فیصد سے زائد تعداد لڑکیوں کی ہے۔تعلیم ہر بچے کاآئینی حق اور 25-A ریاست کا آئینی فریضہ ہے:ایوان تعلیم پاکستان

4-امیروں کی اولاد گھر میں ٹیوٹر اورعام انسان کا بچہ تعلیم سے محروم کیوں؟آن لائن تعلیم اورتعلیم گھر ٹی وی اک فلاپ ڈرامہ!

5-کرونا سے شدیدمتاثرممالک میں تعلیمی ادارے کھلےہیں، چین کےصوبےووہان،سپین،انگلینڈ،انڈیا،ایران، بنگلہ دیش،سری لنکا سمیت امریکہ، روس،ڈنمارک،فرانس،سوئٹزرلینڈ، آسٹریا،آسٹریلیا، نیوزی لینڈ،جرمنی،جاپان،کوریا،سعودی عرب،اسرائیل ،ہانگ کانگ وغیرہ شامل ہیں،تو پاکستانی بچےتعلیم سے محروم کیوں؟

6- سکولز کی ٹائمنگ صبح 7 تا10اور2شفٹ میں سماجی فاصلے کو برقرار رکھ کے کلاسز جاری رکھی جا سکتی ہیں:سعید احمد چشتی

7- بورڈ امتحانات منسوخ کرنے کی بجائےامتحانات سماجی فاصلے برقرار رکھ کرکیے جائیں۔بورڈز فیس کی مد میں 45لاکھ طلباسےوصول شدہ25ارب روپےواپس کریں :سعید احمد چشتی

8- حکومت غیرآئینی اقدامات بند کرے۔فیسوں کے حوالےسے حکومت سندھ اورپنجاب کا فیس میں 20فی صد کمی کا نوٹیفیکیشن وآرڈیننس آئین کےآرٹیکل 18,8،5,4,3, 25(1)،37اور38 سےمتصادم،امتیازی وغیر قانونی ہے:سعید احمد چشتی

9۔ انسانیت کے جذبہ اور ملک بھرکے مستحق طلبا کے لیے کرونا ایجوکیشنل ریلیف فنڈقائم کیا،وزیر اعظم پاکستان و وزراءاعلی کوملک بھر کے2لاکھ پرائیویٹ سکولزآئسولیشن سینٹرز اور قرنطینہ سنٹرزاور 15لاکھ ٹیچرز بطوروالیئنٹیرز پیشکش بھی کی گئی:سعید احمد چشتی

10-وزیر تعلیم پنجاب مراد راس سمیت دیگر تعلیم دشمن وزرا تعلیم کوفوری بر طرف کیا جائے۔خودکشی کرنے والےٹیچر کی موت کا ذمےداروزیرتعلیم مراد راس ہے:سعید احمد چشتی

 چیف جسٹس پاکستان،آرمی چیف اور وزیراعظم سے داد رسی کی اپیل:سعید احمد چشتی

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.