اہم خبریں

قائدین انجمن طلباءاسلام نے جناب قبلہ پیر سید ریاض حسین شاہ صاحب زید مجدہ کی دست بوسی اور عیادت کی۔




مفکر اسلام مفسر قرآن "جناب قبلہ پیر سید ریاض حسین شاہ صاحب زید مجدہ کی دست بوسی اور عیادت کےلئے انجمن طلبہ اسلام کے مرکزی نائب صدر (اول) برادر حسنین مصطفائی صاحب،مرکزی جوائنٹ سیکرٹری(دوم) برادر محمد راشد مغل صاحب۔برادر حافظ مزمل حسین صاحب، بڑے بھائی دیرینہ رفیق جناب خالد  توصیف صاحب اور مرکزی سیکرٹری جنرل جناب محمد اکرم رضوی کے ہمراہ ادارہ تعلیمات اسلامیہ راولپنڈی حاضری۔
شاہ جی قبلہ گزشتہ کچھ عرصے سے علیل ہیں۔
انتہائی علالت کے باوجود شاہ جی قبلہ نے کمال شفقت اور مہربانی فرماتے ہوئے شرف زیارت بخشا ملک بھر میں انجمن طلبہ اسلام کے کارکنان اور ذمہ داران کی خیر وبرکت کےلئے خصوصی دعا فرمائی،"اور فرمایا ہم نے تو ساری زندگی انجمنِ طلبہ اسلام کے ساتھ بسر کر دی ہے"
سید ریاض حسین شاہ صاحب جیسے مرد قلندر مدتوں بعد پیدا ہوتے ہیں۔
انجمن طلبہ اسلام کی ایک تاریخ شاہ جی قبلہ سے وابستہ ہے اور آپکی محبتوں کی مقروض ہے۔
اپکی گراں قدر خدمات کو محبتوں اور عقیدتوں بھرا سلام،
اللہ کریم از طفیل نگاہ مصطفے کریمﷺ شاہ صاحب کو صحت وتندرستی عطاء فرمائے۔انکا سایہ ہمارے سروں پر ہمیشہ قائم و دائم رکھے۔۔۔
‏زمانے میں جو ہم آشفتہ سامانوں کی شہرت ہے
یہ سب آلِ محمدﷺ کی غلامی کی بدولت ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.