اہم خبریں

20 فیصد رعایت کا نوٹی فکیشن کرنے والی حکومت کے اپنے ادارے طلبہ سے پوری فیس وصول کر رھے ھیں .امانت علی زیب



پاکستان فلاح پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل امانت زیب نے کہا ھے کہ حکومت تعیلم اور طلبہ کا استحصال کر رھی ھے پرائیویٹ سکولوں کو فیسوں میں 20 فیصد رعایت کا نوٹی فکیشن کرنے والی حکومت کے اپنے ادارے طلبہ سے پوری فیس وصول کر رھے ھیں آن لائن کلاسز کے نام پر فراڈ پورے عروج پر ھے فیسیں ادا نا کرنے والے طلبہ کے نام نہم ورسٹیز خارج کر رھی ھیں لیٹ فیس پر بھاری جرمانے عائد کیئے جا رھے ھیں پاکستان کے تمام تعلیمی بورڈز نے 9th. .  فرسٹ ائیر اور سیکنڈ ایئر کے امتحانات کی فیسیں وصول کر لی ھیں جبکہ امتحان ھوا ھی نہیں تو حکومت بورڈز کو ھدایت جاری کرے کہ امتحانی فیسیں واپس کی جائیں ایک طرف حکومت کرونا کے نام پر عوام کو ریلیف دینے کے بلند بانگ دعوے کر رھی ھے جبکہ دوسری طرف حکومتی ادارے اسی ملک کے طلبہ و طالبات کو فیسوں کے نام پر لوٹنے میں مصروف ھے جبکہ M Cat اور Gat کی تیاری کے نام پر اکیڈمیز طلبہ و طالبات سے ھزاروں روپے بٹور رھی ھیں لیکن حکومت نے آنکھوں پر پٹی باندھ رکھی ھے صوبائی وزیر تعلیم نا اھل شخص ھے جسے پنجاب کی تعلیم کا بیڑا غرق کرنے کا شوق ھے پاکستان فلاح پارٹی کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ مراد راس جیسے نااھلوں نے PTI کی حکومت اور وزیر اعظم کی شہرت اور کارکردگی پر سوالیہ نشان لگا دیئے ھیں مراد راس نے شعبہ تعلیم کی بربادی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی پیف جیسے ادارے کو تباھی سے دوچار کر دیا ھے جس سے لاکھوں طلبہ اور ھزاروں سکولوں کا مستقبل خطرے سے دوچار ھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.