اہم خبریں

"وادی سون سکیسر'" 💢 سجاد اختر



میں ہوں آپکا دوست سجاد اختر
 اور آج آپکولے کے چلتے ہیں۔وادی سون  خوشاب
وادی سون خوشاب سے30/ 40کلومیٹر کے فاصلےسے شروع ہو جاتی ہے۔ سکیسر پاکستان کی قدیم اور خوبصورت  وادی ہے۔ جو قدرتی مناظر کی وجہ سے دنیا بھر میں شہرت رکھتی ہے۔ نوشہرہ اس وادی کا صدر مقام ہے۔ اور ضلع خوشاب کی ذیلی تحصیل ہے۔ 


سکیسر پہاڑ کی چوٹی  پر واقع ایک صحت افزاء مقام کا نام ہے۔ یہ ایک وسیع پہاڑی سلسلے کا عنوان ہے۔ جس میں کئی وادیاں اور چھوٹے بڑے گاؤں ہیں۔ اس علاقے کو "وادی سون سکیسر'" کہا جاتا ہے۔ عظیم مسلمان فاتح ظہیرالدین بابر کا پوٹھوہار  کے علاقے سے گزر ہوا تھا۔ راستے میں ایک وادی تھی جس کے حسن نے بادشاہ سلامت کو اپنی طرف متوجہ کیا۔


 اپنے لشکر کے ساتھ وہاں پڑائو ڈالا۔ قدرتی حسن تو اس وادی کا تھا ہی بابر نے بھی اس وادی کے حسن میں اضافہ کرنے میں اپنا حصہ ڈالا۔ باغات اگانےکاحکم جاری کیا۔


 اور اس وادی کےبارے میں تاریخی کلمات ادا کیے۔ جو اس علاقے کےلوگوں کے لیے آج بھی باعث فخر ہیں ظہیرالدین بابر نے کہا کہ:یعنی یہ وادی چھوٹا کشمیر ہے۔ اس بادشاہ کی چند نشانیاں آج بھی اس وادی میں موجود ہیں۔ وادی میں بادام، اخروٹ، سیب، انگور،ناشپاتی اور لوکاٹ کے درخت ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.