اہم خبریں

گجرات : علامہ اورنگزیب خان نورانی رحمت اللہ علیہ کے ختم قل پر ۔۔سادات کرام، علماء کرام ،عاشقان رسول کا عظیم اجتماع

 


عشق سرکار صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی اک شمع جلاؤ دل میں۔

 بعد مرنے کے لحد میں بھی اجالا ہوگا۔

(گجرات) ۔۔۔اے ٹی ائی کے سابق رہنما اور مصطفائی تحریک ضلع گجرات کے ضلعی صدر جناب علامہ اورنگزیب خان نورانی رحمت اللہ علیہ کے ختم قل پر ۔۔سادات کرام، علماء کرام ،عاشقان رسول کا عظیم اجتماع 

ختم قل کا اغاز تلاوت قران نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم سے ھوا محمد علی نوری، محمد عبداللہ نے خوبصورت کلام پیش کیا محمد عمران شاکر نے نقابت کے فرائض سر انجام دیے مصطفائی تحریک  ضلع گجرات کے جنرل سیکرٹری علامہ ملک شہباز احمد چشتی ، سابق ضلعی صدر پروفیسر کاشف شریف مصطفائی ناظم نشر و اشاعت جماعت اہلسنت ضلع گجرات   نے اپنے خطاب میں علامہ اورنگزیب خان نورانی صاحب کی تنظیمی تحریکی اور مذہبی خدمات کو پیش کرتے ہوئے کہا کہ علامہ اورنگزیب خان نورانی صاحب اپنی ذات میں خود ایک انجمن تھے نڈر اور بہادر اور عظیم عاشق رسول تھے قاری محسن علی نے ختم شریف پڑھا اور علامہ نقیب احمد چشتی صاحب نے خصوصی دعا کی ۔اللہ تعالی علامہ اورنگزیب نورانی صاحب کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے ان کے لواحقین کو اور دوست احباب کو صبر جمیل عطا فرمائے امین ۔

تمام شرکاء کے لیے بہترین افطاری کا انتظام کیا گیا تھا ۔

ختم قل کی محفل میں پیر سید وقاص حسین شاہ گیلانی علامہ صاحبزادہ عبدالمصطفی ،ڈاکٹر محمد اکرم مصطفائی نائب صدر مصطفائی تحریک پنجاب شمالی ،مقبول احمد قادری فنانس سیکرٹری ضلع گجرات،

چوہدری ناصر واڑیچ ,سابق ضلعی جنرل سیکرٹری ،میاں وسیم صادق سابق ضلعی رہنما،سر جاوید اقبال،چودری احسان قادر واڑیچ  ،نعمان احمد نورانی ، و دیگر کثیر تعداد میں علماء طلباء تاجر اور زندگی کے مختلف طبقہ سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بھرپور شرکت کی۔











کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.