اہم خبریں

" حضرت بلال حبشی رضی اللہ تعالی عنہ کا رنگ " ایک تحقیق انیق

 


 

 " حضرت بلال حبشی رضی اللہ تعالی عنہ کا رنگ " ایک تحقیق انیق

👈 حضرت بلال حبشی رضی اللہ تعالی عنہ عند العوّام و الخوّاص سیاہ رنگ سے مشہور و معروف ہیں۔ اور اس بات پر شواہد شعراء کے اشعار ہیں۔
جیسا کہ ایک شعر یہ ہے کہ
غرور حوروں کا توڑ ڈالا لگا کے ماتھے پر تل خدا نے
جو کالے رنگ کا غلام تیرا بلال آیا کمال آیا

👈 حالانکہ حضرت بلال حبشی رضی اللہ تعالی عنہ کا رنگ بالکل سیاہ( یعنی : کالے بال کی طرح ) نہیں تھا۔ بلکہ سخت گندمی ( یعنی : جہاں پر گندمی کی انتہاء اور سیائ کی ابتداء ہو رہی ہو ) ایسے رنگ سے آپ مزیّن تھے۔

👈 کیونکہ روایات میں شدید الادمه کے الفاظ آئے ہیں۔ اور عربی لغات میں ادمه کا معنی گندمی ہے۔اور شدید کا معنی سخت یعنی : سخت گندمی :-

👈 اور دوسری بات یہ کہ جہاں پر اسود یا سیاہ کا ذکر آیا ہے
1:- وہاں پر یا تو تیز گندمی جو سیاہ کی طرف مائل ہو وہ مراد ہے۔

2:- یا پھر دوسری بات یہ ہے کہ چونکہ حضرت بلال حبشی رضی اللہ تعالی عنہ کا تعلق حبشہ سے تھا اور حبشہ کے لوگ سیاہ تھے اور ہمارے ہاں ایسے لوگوں کو تیز گندمی سے تعبیر کیا جاتا ہے :-

👈 خلاصہ کلام یہ ہے کہ حضرت بلال حبشی رضی اللہ تعالی عنہ کا رنگ بالوں کی طرح کالا نہیں تھا۔
بلکہ تیز گندمی تھا :-

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.