اہم خبریں

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں انڈرگریجوایٹ ڈگری پروگرامز میں داخلوں کیلئے شیڈول کا اعلان 👀 رپورٹ :محمد عمیراعوان

                                    👀 رپورٹ:محمد عمیراعوان

فیصل آباد 07جولائی 2020ء ( )زرعی یونیورسٹی میں انڈرگریجوایٹ ڈگری پروگرامز میں داخلوں کیلئے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کے مطابق داخلوں کے خواہش مند اُمیدواروں کیلئے آن لائن رجسٹریشن کا ویب پورٹل 10جولائی سے کھول دیا جائے گا جس کے ذریعے رجسٹریشن کا عمل 25جولائی تک جاری رہے گا۔اس امر کا فیصلہ سنڈیکیٹ روم میں وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر محمد اشرف (ہلال امتیاز) کی زیرصدارت ڈینز کمیٹی کے خصوصی اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ انجینئرنگ کے علاوہ بقیہ تمام پروگرامز میں داخلے انٹری ٹیسٹ کے بغیر مکمل کئے جائیں گے جبکہ انجینئرنگ میں انٹری ٹیسٹ 8سے 11اگست کے دوران مکمل کر لئے جائیں گے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اُمیدواروں کے میرٹ میں 40فیصد میٹرک جبکہ 60فیصد انٹرمیڈیٹ سال اول کے امتحانی نمبرشامل کئے جائیں گے۔ اجلا س میں طے پایا کہ انجینئرنگ کے ڈگری پروگرامز میں داخلوں کیلئے انٹر ی ٹیسٹ مرکزی کیمپس سمیت ٹوبہ ٹیک سنگھ‘ بورے والا اور دیپالپور سب کیمپس میں شیڈول کے مطابق منعقد کئے جائیں گے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلرڈاکٹر محمد اشرف نے اس بات پر زور دیا کہ یونیورسٹی کے تمام شعبہ جات کے اُمور کو اس طرح سرانجام دیا جائے اور طلبہ کی فیسوں‘  نتائج‘انرول منٹ‘ہاسٹل مینجمنٹ اور فنانشل اسسٹنٹس باہمی مربوط انداز میں کام کریں تاکہ کسی بھی مرحلہ پر کمی کوتاہی کی بروقت نشاندہی سے طلبہ اور یونیورسٹی کا وقت ضائع کئے بغیر فوری درستگی کر لی جائے۔ انہوں نے کہاکہ یونیورسٹی کی عالمی رینکنگ میں بہتری کیلئے انٹرنیشنل فیکلٹی‘ انٹرنیشنل طلبہ‘ ٹیچر و طالب علم تناسب اور آئی ایس آئی جرنلز میں تحقیقی مقالہ جات کی اشاعت پرتوجہ مرکوز کی جائے۔ انہوں نے خصوصی کمیٹی قائم کرتے ہوئے اسے ہدایت کی کہ فوری طو رپر داخلوں کیلئے اخباری اشتہار کے مختصر مگر جامع مندرجات ترتیب دیئے جائیں اور اشتہار کی بروقت تشہیر ممکن بنائی جائے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.