اہم خبریں

مصطفائی تحریک ایک امید کی کرن 💦💦💦 ذوالفقار حیدر سیالوی




 مصطفائی تحریک ایک امید کی کرن ایک روشن چراغ
مصطفائی تحریک معاشرے کے باشعور اور حساس ترین پیکر اخلاص افراد پر مشتمل جماعت ہے ۔جو مادیت پرستی کے اس  دور میں جب ہر کوئی ہر کام میں اپنی مالی منفعت کو پیش نظر رکھتا ہے  چہار جانب شخصیت پرستی کا دور دورہ ہے ہر جماعت اپنے لیڈر  آپنے استاد  اپنے پیر کو ہی صحیح مانتی ہے جو اسکے کسی قول یا عمل کو غلط سمجھ بھی لے اس کو جماعت یا پیر خانہ تو کجا اھل سنت اور دائرہ اسلام سے بھی خارج سمجھا جاتا ہے ۔
اس گھٹا ٹوپ اندھیرے میں
انجمن طلباء اسلام کے تربیت یافتہ سابقین مصطفائی تحریک کے رضاکاران آج بھی سیدی مرشدی یا نبی یا نبی کا وہ عظیم نعرہ بلند کر رہے ہیں اور قصر شخصیت پرستی میں زلزلہ برپا کیے ہوے ہیں آج بھی علماء کرام اور اولیائے کرام چاہے کسی بھی سلسے سے تعلق رکھتے ہوں ان کے لیے باعث عزت و احترام ہیں اگر وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے غلام ہوں اسی لیے ببانگ دھل یہ اعلان کرتے ہیں کہ مصطفائی تحریک ہی نقیب صبحِ نَو ہے آے زمانہ ہمارے ساتھ چلے
مصطفائی تحریک نہ تو ڈالرز کی محتاج ہے نہ ہی کسی سیاسی و مذہبی جماعت کی حاشیہ بردار یا لفافوں پر پلنے والی جماعت ہے یہ ان غیور اور باشعور افراد پر مشتمل ہے جو آج بھی کریم آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں مال وجان اور اولاد سے حاضر ہیں مصطفائی تحریک ہر طرح کے رنگ نسل زبان اور دیگر تعصبات سے بالاتر ہو کر فقط اور فقط یاد خیرالبشر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر رشتہ محبت اور دوستی استوار کیے ہوے ہے اور ہم اس پر کوئی فخر نہیں کرتے بلکہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آپ کی زات اقدس پر کروڑوں درود و سلام کہ آپ نے ہمیں سارے جہان کی غلامیوں محفوظ فرما کر  براہ راست اپنی غلامی کے لیے منتخب فرمایا آپ نے ہمیں مصطفائی بنایا ہمارے پاس تو غریب نواز آپ کی بارگاہ میں پیش کرنے کے لیے صرف ٹوٹے ہوے دل ہیں اشکوں کی لڑیاں ہیں اور درودوسلام کے گجرے ہیں اگر آپ قبول فرمائیں تو آپ کی بندہ پروری ہے آپ کی نوازش اور کرم نوازی ہے
فداک امی و ابی یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم
 از رشحات قلم۔ ذوالفقار حیدر سیالوی صدر مصطفائی تحریک شمالی پنجاب

1 تبصرہ:

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.