اہم خبریں

عشرہ ذی الحجہ کی فضیلت 💦 محمد افتخار غزالی کراچی




عشرہ ذی الحجہ کی فضیلت اوراس میں کیے جانے والے اعمال
 اللہ سبحانہ وتعالی نے ان ایام کی قسم کھائي ہے : اورکسی چيز کی قسم اٹھانا اس کی اہمیت وفضلیت اوراس کے عظیم نفع پردلالت ہے
{ قسم ہے فجر کی اوردس راتوں کی }
ابن عباس اورابن زبیر رضي اللہ تعالی عنہم کا کہنا ہے کہ یہ عشرہ ذی الحجہ ہے ، اورابن کثیر رحمہ اللہ تعالی کہتے ہیں : اوریہی صحیح ہے ۔ دیکھیں : تفسیر ابن کثیر ( 8 / 413 )
 نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان ایام میں زيادہ سے زيادہ حمدوثنا اورتکبریں پڑھنے کا حکم دیا ہے ، جیسا کہ عبداللہ بن عمررضي اللہ تعالی عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
( اللہ تعالی کے ہاں ان دس ایام سے عظیم ایام اورکوئي نہيں اورنہ ہی ان میں کیے گئے اعمال کے علاوہ کوئي اوراعمال اسے زيادہ محبوب ہيں ، لھذا ان ایام میں لاالہ الااللہ ، اور تکبریں بکثرت پڑھا کرو ، اوراللہ تعالی کی حمدوثنا کثرت سے کیا کرو ) مسنداحمد ( 7 / 224 )
اس عشرہ میں یوم عرفہ بھی آتا ہے اوریہ ایسا دن ہے جسے یوم مشھود کہا جاتا ہے جس میں میں اللہ سبحانہ وتعالی نے اپنے دین کومکمل کیا اوراس دن کا روزہ رکھنے سے دوبرس کےگناہ معاف ہوجاتے ہیں ، اوراسی عشرہ میں یوم النحر ( دس ذی الحجہ ) بھی ہے جوعلی الاطلاق سال بھر کے دنوں میں سب سے ‏عظيم دن ہے اوریہی حج کا بڑا دن ہے جس میں ایسی عبادات اوراطاعات وفرمانبرداری اکٹھی ہوتی ہيں جوکسی اوردن میں جمع نہيں ہوتیں۔
 اسی عشرہ میں قربانی اورحج بھی آتا ہے ۔
عشرہ ذي الحجہ ( ذوالحجہ کے پہلے دس دن ) کے اعمال میں یہ بھی شامل ہے کہ : ان دس دنوں کا ادراک اللہ تعالی کی اپنے بندوں پر عظیم نعمتوں میں سے ایک نعمت ہے ، لھذا بندے کواس کی اس طرح قدر کرنی چاہیے جس طرح اس کا حق ہے اورجس طرح صالح اورنیک لوگوں نے اس کی قدر کی ، توہم پرواجب اورضروری ہے کہ ہم  بھی اس نعمت کاشعور پیدا کریں اوراس فرصت کوغنیمت جانتے ہوئےان دس دنوں میں زيادہ سے زيادہ اعمال صالحہ کرنےکی  کوشش کریں
وماتوفیقی اللہ باللہ

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.