اہم خبریں

مرکزی سرکلر نمبر3




بسم اللہ الرحمن الرحیم
سرکلر نمبر3
جولائی 2020ء
مصطفائی تحریک پاکستان
محترمی و مکرمی.... اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
امید وثوق ہے کہ آپ ایمان اور صحت کے ساتھ مصطفائی معاشرے کے قیام کیلئے بھرپور تگ و دو میں مصروف ہونگے۔
برادرم مصطفائی تحریک کی مرکزی انتظامی کونسل اور صوبائی صدور و جنرل سیکرٹریز کا اجلاس زیرصدارت جناب غلام مرتضیٰ سعیدی مرکزی امیر مصطفائی تحریک پاکستان ایوان خیر لاہور میں منعقد ہوا جس میں درج ذیل فیصلے کئے گئے۔
1: مصطفائی تحریک کا یوم تاسیس 25 جولائی 2020ء کو "یوم عزم نو" کے نام سے منایا جائے گا اس موقع پر محافل درود و سلام منعقد کی جائیں گی۔
نوٹ: محافل کو کرونا ایس او پیز کا خیال رکھتے ہوئے منایا جائے گا۔
2: گزشتہ سالوں کی طرح مصطفائی تحریک اس سال بھی ماہ اگست میں "شادابئ پاکستان مہم" چلائے گی اور دیگر برادرز تنظیموں کو بھی اس میں شامل کیا جائے گا 14 اگست کو "یوم آزادی پاکستان یوم شادابئ پاکستان " کے طور پر منا کر تمام مصطفائی رضاکار کم از کم ایک پودا لگائیں گے اور گزشتہ سالوں میں لگائے گئے پودوں کی تصاویر بھی اپ لوڈ کی جائیں گی۔
3: دستور العمل کا جائزہ لینے کیلئے جناب میاں فاروق مصطفائی سابق امیر اور ممتاز دانشور جناب اسلم الوری کی سربراہی میں کمیٹی بنائی گئی ہے کوئی بھی تحریکی بھائی دستور العمل کے حوالہ سے اپنی تجاویز مزکورہ بالا شخصیات کو بھیج سکتا ہے۔
4: اجلاس میں 18 اکتوبر کو لاہور میں مرکز کی جانب سے "عزم نو کنونشن" منعقد ہو گا جس کیلئے جناب خواجہ خالد آفتاب اور جناب میاں شہزاد احمد پر مشتمل ناظمین کنونشن بنائے گئے ہیں کنونشن کے بارے میں تفصیلات سے بعد میں آگاہ کیا جائے گا۔
5: مصطفائی معاشی پلان کے حوالہ سے کام ہو رہا ہے جس کے بارے میں احباب کو جلد آگاہ کیا جائے گا۔
6:امیر محترم کی سربراہی میں نئی سکول چین بنانے کے عمل کی منظوری دی گئی اس حوالہ سے بھی جلد خوشخبری سنائی جائے گی۔
7: مصطفائی تحریک کی ایپ ٹرائل کیلئے لانچ کر دی گئی ہے تمام احباب اس میں ایڈ ہو کر رابطے کو موثر بنائیں۔
8:فنڈز کے حوالہ سے اہم فیصلہ کیا گیا کہ تحریک کا ہر رکن ہر ماہ 300 روپے مرکز کو 03242002456 نمبر پر جاز کیش کے ذریعے دینے کا پابند ہو گا تا کہ اس سے مرکزی، صوبائی، ڈویژنل اور ضلعی سطح کے معاملات چلائے جا سکیں ماہ جولائی 2020ء سے تمام مصطفائی رضاکار اس عمل خیر کا آغاز کریں.
9: امیر محترم کی طرف سے فیس بک، وٹس اپ گروپ چلانے والے احباب اور بالخصوص ایڈمن حضرات سے اس بات کو یقینی بنانے کا کہا ہے کہ آج کل مذہبی اختلافی مسائل سیاسی کردارکشی سے پرہیز کیا جائے مذہبی معاملات پر گفتگو کرناجید علماء کی ذمہ داری ہے احباب اس سے پرہیز کریں ۔
دیگر
* صوبے ڈویژن اور اضلاع جبکہ اضلاع تحصیل اور یونٹس میں تنظیم سازی کے عمل کو آگے بڑھائیں۔
* ضلع، تحصیل اور یونٹس سطح کی تنظیمات ماہانہ محافل اور دروس کو یقینی بنائیں۔
* اجلاس کے آخر میں حال ہی میں وفات پانے والے تنظیمی بھائیوں کیلئے دعائے مغفرت کی گئی۔
اللّٰہ تعالیٰ اوراس کا پیاراحبیب صل اللہ علیہ والہ و سلم ہم سب کے حامی وناصر ہوں۔
راہ حق میں آپ کا ہمسفر
حافظ محمد قاسم مصطفائی
مرکزی سیکرٹری جنرل مصطفائی تحریک پاکستان
0321 ،0333
2002456

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.