اہم خبریں

نیکیوں کو تولا جائے گا۔ 💦 از محمد افتخار غزالی کراچی




قرآن میں اللہ نے یہ نہیں فرمایا کہ قیامت کے دن نیکیوں کو گنا جائے گا بلکہ یہ فرمایا ہے کہ نیکیوں کو تولا جائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کس قدر حکمت ہے اس میں۔۔۔۔۔۔ اب معاملہ سب کے لیے یکساں ہے چاہے امیر ہو یا غریب ، معذور ہو یا صحت مند ۔۔۔ معاملہ گنتی پر نہیں بلکہ وزن پر ہے ۔۔۔۔۔۔!!!
اور نیکیوں کا وزن بڑھانے والے اسباب سب کے لیے یکساں طور پر میسر ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بنیادی طور پر تین چیزیں ہیں جو آپکی نیکیوں کا وزن بڑھاتی ہیں۔۔۔ سب سے پہلی چیز نیت ہے ہر کام صرف اور صرف اللہ اور اسکےرسول کی رضا کے لیے ہو۔۔۔ نیکی کرنے سے پہلے بار بار اپنی نیت کو ٹٹولیں کہ کہیں میں کسی اور کو تو خوش نہیں کر رہا کہیں مخلوق میں تو اپنی عزت نہیں بڑھا رہا 
دوسری چیز طریقہ ہے اسلام اتنا کامل ہے کہ بیت الخلا سے بیت اللہ تک کے سارے طریقے آپ کو بتا چکا ہے جب نیکی کرنے لگیں تو یہ ضرور دیکھیں کہ اسکے لیے اللہ کا کیا حکم ہے اور رسول(صلی اللہ علیہ وسلم ) کا کیا طریقہ تھا کہ بلکل اسکے مطابق کی جائے یہ آپ کی نیکی کا وزن اور بھاری کر دیتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تیسری چیز قربانی ہے آپ جو نیکی کرنے لگے ہیں اس کے لیے آپکو کس قدر قربانی دینی پڑی ہے اس میں آپ کے لیے کس قدر جانی و مالی تکلیف ہے یہ تکلیف یا مشقت جتنی زیادہ ہو اتنی ہی نیکی بھاری ہوگی مثلا ایک بھوکا شخص اپنی ضروت کی روٹی صدقہ کر دے تو اسکا ثواب کسی ارب پتی کے چلائے ہوئے لنگر سے زیادہ ہو گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ !!!
اس لیےنیکیاں ساتھ جائیں گی انکو وزنی بنائیں  ۔۔۔۔۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.