اہم خبریں

✨ شادابیِ پاکستان مہم ✨ ازقلم : سعید علی عمران




 ✨  شادابیِ پاکستان مہم
 از قلم:سعید علی عمران
ہمارے ملک میں شجر کاری کا آئیڈیل وقت سال میں دو مرتبہ ہوتا ہے۔
شجر کاری کے لئے پہلا بہترین وقت 15 فروری سے 15 مارچ اور دوسرابہترین وقت 15 جولائی سے 15 اگست ہوتا ہے۔باقی سال میں لگائے گئے پودوں کی کامیابی سے پروان چڑھنے کے چانس بہت کم ہوتے ہیں۔

کم خرچ  10 چھوٹے  پودے لگانے سے بہتر ہے۔ کہ اسی خرچ میں دو یا   ایک بڑا پودا لگادیں۔ کیونکہ چھوٹے پودے
یا تو جانور کھا جاتے ہیں  یا بچوں کے ہاتھ چڑھ جاتے ہیں اور وہ انہیں اکھاڑ   پھینکتے  ہیں۔
سب سے اہم پودے کی حفاظت اورپانی کی ذمہ داری ہے۔کوشش ہو ایسی جگہ پودا لگائیں جہاں کوئی شخص اس کی نگہ داشت اور پانی دینے کا ذمہ اٹھا لے کیونکہ پودا لگانا آسان ہے اصل کام پانی دینا ہے ۔۔۔۔
اور ایک ضروری بات یہ بھی ہے ۔ کہ نہر کے کنارے لگائے گئے پودوں کے خشک ہونے کا امکان بے حد کم ہوتا ہے۔ انہیں پانی کی کمی کا مسئلہ نہیں ہوتا۔
 
تو آئیے مصطفائی رضاکاروں کے ساتھ مل کر پودے لگاتے ہیں۔  15 جولائی سے 15 اگست کو درخت لگانے کا موسم ہے اپنے گھر،  اسکول، مدرسہ ،کالج، گلی کوچوں ،سڑکوں اور نہروں کے کنارے پرجہاں کہیں جگہ اور موقع ملے ایک پودا ضرور لگائیں۔ کیونکہ ہم نے ان انشاءاللہ اپنے پاکستان کو سرسبزوشاداب بنانا ہے ۔۔

اس سال بھی مصطفائی تنظیمات ( المصطفٰی ویلفیئر سوسائٹی پاکستان، مصطفائی فاؤنڈیشن پاکستان،انجمن اساتذہ پاکستان،پاکستان فلاح پارٹی،انجمن طلباء اسلام پاکستان،شیڈ فاؤنڈیشن پاکستان، الکرم فرینڈز،اور مصطفائی تحریک پاکستان ملک بھر میں شادابی پاکستان مہم کو بھر پور طور پر شروع کررہی ہیں۔
اوریوم آزادی پر  جھنڈیاں لگانے کی بجائے پودے لگانے کااہتمام ہوگا۔ 14 اگست کو "یوم آزادی پاکستان یوم شادابئ پاکستان " کے طور پر منا کر تمام مصطفائی رضاکار کم از کم ایک پودا لگائیں گے۔
نوٹ: مفت پودے حاصل کرنے کے لیے اپنے علاقے کی مصطفائی فری نرسری سے رابطہ کیجیے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.