اہم خبریں

ڈویژن فیصل آباد میں تقریبات 💟 زیرنگرانی : سعید علی عمران





💟   تاندلیانوالہ ضلع فیصل آباد میں تقریبات  





💟مصطفائی تحریک تاندلیانوالہ کے زیر اہتمام 28 یوم تاسیس یوم عزم نو کے نام سے درود و نعت کی محفل کاانعقاد اسلامک گرائمر سکول تاندلیانوالہ میں سعید علی عمران کی زیر نگرانی ہوا۔ محفل کے بعد کیک کٹنگ جناب جلال الدین محمد اکبرتحصیل صدر مصطفائی تحریک تاندلیانوالہ نے فرمائی،اور صدر المصطفٰی ویلفیئر سوسائٹی تاندلیانوالہ جناب طارق پرویز صاحب اور مصطفائی نعت کونسل تاندلیانوالہ کے صدر جناب محمد شفیق شاہد صاحب،جناب میاں  نویداحمد صاحب، اپیکس سکول سسٹم کے پرنسپل جناب قمرحیات صاحب،حمزہ پبلک سکول کے پرنسپل جناب ملک محمد ساجد ،مرزا شیر خاں،عدیل ریحان،اور حافظ احمد بلال نے تقریب یوم تاسیس میں شمولیت کی۔

 💟   فیصل آباد سٹی میں تقریبات



مصطفائی تحریک فیصل آباد سٹی اور ضلع کے زیر اہتمام 28 یوم تاسیس یوم عزم نو کے نام سے درود و نعت کی محفل کاانعقاد مصطفائی مرکز وارث پورہ فیصل آباد میں جناب رفاقت مجاہد کی زیر نگرانی ہوا۔ پروگرام کی صدارت جناب  محمد اسحاق انصاری صدر مصطفائی تحریک ضلع فیصل آباد   نے فرمائی،جبکہ شیخ محمد انورضلع صدر المصطفٰی ویلفیئر سوسائٹی فیصل آباد مہمانِ خصوصی تھے۔اور جناب اکبر علی شیرازی ،سید صفدر شاہ انجمن طلباءاسلام ،میاں افضال شاہین،اور جناب خرم شہزاد مصطفائی نے شرکت فرمائی۔

:💟 23  لاکھ  ہدیہ درود بارگاہ نبی کریم ﷺ بموقع یوم تاسیس مصطفائی تحریک امیں پور بنگلہ فیصل آباد  




مصطفائی تحریک پاکستان کے  28 ویں یوم تاسیس کے موقع  پر محفل درود و سلام زیر انتظام مصطفائی تحریک امیں پور بنگلہ فیصل آباد زیر صدارت ڈویژنل جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمد تیمور خان منعقد ھوئی. جس میں امیں پور بنگلہ کے مصطفائی احباب نے شرکت کی .
اس یاد گار موقع پریوم تاسیس کا کاٹاگیا.

 ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ
 کمالیہ: یوم تأسيس مصطفائی تحریک💟 زیر صدارت حضرت علامہ مولانا مفتی محمد صادق سیالوی صاحب ضلعی صدر ٹوبہ دارالسلام






 28واں یوم تأسيس مصطفائی تحریک پاکستانجامعہ انوارِ مصطفیٰ ذیشان کالونی کمالیہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں آج منعقد کی گئی تقریب کے مناظر
تقریب یوم تأسيس ضلعی صدر مصطفائی تحریک استاذ العلماء درویش صادق أبو الحاذق مبلغ اسلام حضرت علامہ مولانا مفتی محمد صادق سیالوی صاحب مدظلہ العالی کی زیر سرپرستی منعقد.جس میں شہر کے نامور علماء کرام نے شرکت کی.
اس موقع پر انتظامیہ جامعہ اسلامیہ انوارِ مصطفیٰ اورصدر سپاہ مصطفیٰ کمالیہ رانا محمد ندیم صاحب اور دیگر کارکنان سپاہ مصطفیٰ کمالیہ بھی شریک ہوئے  اور مصطفائی تحریک پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون کا یقین دلایا.
محفل درود و سلام کے بعد لنگر مصطفائی بھی تقسیم کیا گیا.
تقریب میں شرکت کرنے والے علماء کرام اور نامور شخصیات کے نام
1)ضلعی صدر مصطفائی تحریک ٹوبہ استاذ العلماء حضرت علامہ مولانا مفتی محمد صادق سیالوی صاحب
2)صدر مصطفائی تحریک کمالیہ حضرت علامہ مفتی محمد صابر سیالوی صاحب
3)حضرت علامہ مولانا قاری عبدالستار فریدی صاحب
4)حضرت علامہ مولانا مفتی محمد رمضان فرید قصوری صاحب
5)حضرت علامہ مولانا محمد اکرام فریدی صاحب
6)حضرت  مولانا قاری ارشد مدنی صاحب
7)حضرت  مولانا قاری عبدالحمید نقشبندی صاحب
8)رانا محمد ندیم صاحب صدر سپاہ مصطفیٰ کمالیہ
9)حضرت مولانا ڈاکٹر عباس علی قادری صاحب
ثناء خوان مصطفی :جنید مدثر سیفی صاحب
                             (متعلم جامعہ انوارِ مصطفیٰ)
نقیب محفل :محمد عثمان صدیق صاحب
                   (متعلم جامعہ انوارِ مصطفیٰ)
🌹ہم تمام حاضرین کا تہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں


ضلع جھنگ 
 یوم تاسیس کی تقریبات💟صدارت ذوالفقارحیدرسیالوی



 مصطفائی تحریک تحصیل جھنگ کے یوم تاسیس یومِ درود و سلام کے موقع پرصدارت مصطفائی تحریک پنجاب شمالی کے صدر جناب محترم ذوالفقار حیدر سیالوی صاحب نے کی۔اورالمصطفے ویلفیئر سوسائٹی ضلع جھنگ کے صدر جناب محترم شیخ رضوان اسلم مصطفائی صاحب ،مصطفائی تحریک تحصیل جھنگ کے صدر جناب محترم محمد اشرف قمر سیالوی صاحب،مصطفائی تحریک ضلع جھنگ کے بانی صدر جناب محترم محمد رفیع سیالوی صاحب،مصطفائی تحریک ضلع جھنگ کے جنرل سیکرٹری جناب رب نواز سیالوی،انجمن طلباء اسلام ضلع جھنگ کے ناظم جناب محترم سجاد حسین کھوکھر صاحب شرکت کی مصطفائی تحریک ضلع جھنگ کے صدر جناب محترم محمد سلیمان مصطفائی صاحب نے شرکت کرنے والے تمام احباب کا شکریہ ادا کیا، شادابی پاکستان مہم اور ضلع جھنگ کی چاروں تحصیلوں میں یوم تاسیس کی تقاریب کو سراہا۔
















کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.