اہم خبریں

لاک ڈائون سے متاثرہ سفید پوش خاندانوں کو روزانہ مصطفائی لنگر تسلسل سے پہنچانا خدمت خلق کی اعلیٰ مثال ہے ۔ چوہدری اعجاز احمد فقہی ایڈووکیٹ


لاک ڈائون سے متاثرہ سفید پوش خاندانوں کو گھر بیٹھے ان کی دہلیز پر روزانہ مصطفائی لنگر تسلسل سے پہنچانا خدمت خلق کی اعلیٰ مثال ہے ۔ چوہدری اعجاز احمد فقہی ایڈووکیٹ
گوجرانوالہ۔( مصطفائی نیوز)
نمود و نمائش اور ہر قسم کے دنیاوی لالچ سے پاک  انسانیت کی خدمت اور محبت کا جذبہ مصطفائی رضاکاروں کا خاصہ ہے۔ مصطفائی تحریک ، المصطفےٰ ویلفیئر سوسائٹی اور انجمن طلباء اسلام گوجرانوالہ کی طرف سے کرونا وائرس کی وجہ سے موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر لاک ڈائون سے متاثرہ سفید پوش خاندانوں کو گھر بیٹھے ان کی دہلیز پر روزانہ مصطفائی لنگر تسلسل سے پہنچانا خدمت خلق کی اعلیٰ مثال ہے۔ ان خیالات کا اظہار مصطفائی تحریک کے مرکزی راہنما چوہدری اعجاز احمد فقہی ایڈووکیٹ نے عید گاہ پکا فتومنڈ چوک سیالکوٹ روڈ پر مصطفائی لنگر کی تیاری  کے لئے لگائے گئے کیمپ کے دورے کے موقعہ پر مصطفائی رضاکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ اسلام اور پیغمبر اسلام نے ہمیں اپنے بیگانے ،مسلم اور غیر مسلم سے حسن سلوک کا درس دیا ہے ۔اس موقع پر مصطفائی تحریک گوجرانوالہ ڈویژن کے صدر چوہدری محمد اقبال ہنجرا،ضلعی ناظم اے ٹی آئی چوہدری شازب علی چٹھہ،سابق راہنما اے ٹی آئی جاوید چوہدری،چوہدری امجد انصارسابق وائس چیئرمین یوسی 12جگنہ،ملک نصیر نقشبندی سٹی صدر مصطفائی تحریک ، محمد بلال بٹ قادری،باو نوید انجم ،محمد اصغر باجوہ،وسیم انجم، محمد سلطان خلجی ضلعی جنرل سیکرٹری مصطفائی تحریک،حافظ فرقان مہرمیراں جی والے ثناء خواں محمد سلمان اقبال اور دیگر بھی موجود تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.