اہم خبریں

مصطفائی تحریک پنجاب شمالی کا پھالیہ میں صوبائی مشاورتی اجلاس




مصطفائی تحریک پنجاب شمالی کاصوبائی مشاورتی اجلاس مصطفائی مرکز پھالیہ میں منعقد ہوا۔

جناب ذوالفقار حیدر سیالوی صوبائی صدر مصطفائی تحریک پنجاب شمالی نے اجلاس کی صدارت فرمائی اور جناب مظہر سلیم حجازی صوبائی جنرل سیکرٹری پنجاب شمالی  نے ایجنڈا پر اجلاس چلایا ۔ صوبائی مشاورتی اجلاس میں جناب ذوالفقار رضا صاحب ،افتخار احمد مانگٹ جنرل سیکرٹری گوجرنوالہ ڈویژن,جناب رفاقت مجاہد،جناب ملک آفتاب اعوان ڈویژنل صدر مصطفائی تحریک سرگودھا،راجہ ندیم حیدر جنجوعہ ضلعی صدر خوشاب ،جناب ڈاکٹر تیمور خان جنرل سیکرٹری ڈویژن فیصل آباد،اور سعید علی عمران ڈویژنل صدر مصطفائی تحریک فیصل آباد نے  شرکت کی، 

اجلاس میں یوم تاسیس مصطفائی تحریک کو یوم درود اور یوم عزم نو کے نام سے منانے۔ شادابی پاکستان مہم کو بھر پور طور پر انجام دینے اور 18 اکتوبر 2020 کو لاہور میں عزم نو کنونشن کا انعقاد پر بات ہوئی۔

اضلاع میں سے ضلع جھنگ اور ضلع خوشاب کا تنظیمی ورک مثالی پایا گیا۔جبکہ  سعید علی عمران ڈویژنل صدرفیصل آباد نے  یوم تاسیس تاندلیانوالہ ، فیصل آباد سٹی  ، امین پور بنگلہ اور جھنگ میں منعقد کرنے کا بتایا ۔ ملک آفتاب اعوان نےضلع خوشاب کی ہر تحصیل ہیڈ کوارٹر پریوم تاسیس منانے کا کہا۔

 جناب مظہرسلیم حجازی صاحب کو پنجاب بھر میں شادابی پاکستان مہم کا کوارڈینیٹر مقرر کیا گیاہے۔اور جناب ذوالفقار رضا صاحب صوبائی خازن کو پنجاب بھر کےاضلاع میں یوم درود کو بھر پورمنانے کی ذمہ داری تفویض کی گئی ہے۔

جناب ڈاکڑ ارشد محمود قادری مہتمم مصطفائی مرکز پھالیہ نے میزبانی فرمائی اور تقریب کے بہترین انتظامات کیے۔































کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.