اہم خبریں

👀 شجر کاری مہم کا افتتاح : رپورٹ: ملک محمد ارشد مصطفائی نہنگ سرگودھا


👀 : رپورٹ: ملک محمد ارشد مصطفائی نہنگ سرگودھا
مصطفائی مرکز بھاگٹانوالہ ضلع سرگودھا میں  مصطفائی تحریک ڈویژن سرگو دھاکےاجلاس میں ضلعی صدوراورجنرل سیکرٹریز نے  شرکت کی. اجلاس میں مرکزی وصو بائی جنرل سیکرٹری حافظ قاسم مصطفائی ، مظہرسلیم حجازی،   مصطفائی تحریک بھی بطور مبصر شَریک ھوئے.
اس موقع پرضلعی قیادت، یوم تاسیس اور شادابی پاکستان مہم کے بارے منصوبہ بندی کی گئی۔ نیز محمد فیاض چو ھدری کے چھلم کے موقع پر ان کی اور تمام مرحومین کی    مغفرت کیلیےدعا کی گئی. ملک خالد مسعود گنجیرا ، ملک آفتاب احمداعوان ،   وسیم کاہلوں ، جناب راجہ ندیم  احمد جنجوعہ، محمد عمران صدر خو شاب ،  ملک محمد ارشد مصطفائی  ،  برادرم محمد ارشد قادری ، بلاول گوندل ناظم اے ٹی آئی ، طارق رانجھا ضلعی سیکرٹری اے ٹی آئی نے مسجد و مدرسہ کےاحاطہ میں پودے لگائے اور جناب حافظ قاسم مصطفائی مرکزی سیکرٹری جنرل نے اپنے دست مبارک سے پودا لگا کر شادابی پاکستان مہم کا افتتاح کیا.اور پاکستان بھر میں شجر کاری کا آغاز کردیا گیا۔













کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.