اہم خبریں

پرائیویٹ سکولز فیڈریشن اور آل پاکستان پرائیویٹ سکولز الائنس فاؤنڈرز کا 15 اگست سے سکول کھولنے کا اعلان



 آل پاکستان پرائیویٹ سکولز الائنس فاؤنڈرزاور پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کی ایک انتہائی اہم میٹنگ دی چناب ایجوکیشنل کمپلیکس میں منعقد ہوئی،میٹنگ میں رانا طاہر سلیم خاں،(چئیرمین الائنس، صوبائی صدر فیڈریشن)، میاں ندیم احمد صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز الائنس فاؤنڈرز،انصر ریاض (سیکرٹری جنرل)، سعید علی عمران اورضلع بھر  کے ایگزیکٹیو ممبرز نے حصہ لیا۔جناب رانا طاہر سلیم خاں نے پرائیوٹ تعلیمی اداروں کی حالت زار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ صرف سکولز کا ہی مسئلہ نہیں ہے۔ بلکہ سکولز کے ساتھ 20 طرح کے کاروبار متاثرہو رہے ہیں۔ اگر اب بھی سکول نہ کھولے گئے تو خطرناک حد تک چائلڈ لیبر کے بڑھ جانے کا خدشہ ہے۔ اور آؤٹ آف چلڈرن ڈیڑھ کروڑ سے بڑھ کر 3 کروڑ ہو جائیں گے۔ جناب میاں ندیم احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  ہم الحمد للہ سکول اوپن کروانے کے لئے ہر حد تک گئے اور جانے کا عزم رکھتے ہیں، ہماری تنظیم 15اگست کو سکول اوپن کرنے کے حوالے سے فیڈریشن کے ساتھ ہے۔
میٹنگ کے بعد میڈیا بریفنگ میں 14 اگست سے پہلے  احتجاجی کانفرنس اور ریلی نکالنے کا بھی بتایا گیا۔،






  












کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.