اہم خبریں

💫 مسجد گئے بغیر مزا نہیں آتا۔ 💫 از قلم قاسم فیوضات امیر محمد اکرم اعوان رح انتخاب: محمد بلال




 نماز نماز نماز۔۔۔💫۔۔۔ملاقات ملاقات ملاقات

ہمارے ایک بزرگ دوست ہوا کرتے تھے حکیم خدا بخش مرحوم اللہ انہیں غریق رحمت فرمائے ۔اگر ان سے کوئی کہتا کہ میں مسجد نہیں جا سکا۔ طبیعت ٹھیک نہیں تھی۔ بڑے مزے کے آدمی تھے۔ تو وہ کہتے تھے کہ تم باہر جنگل میں رفع حاجت کے لئے گئے ہو؟( اس وقت یہ لیٹرینیں غسل خانے گھروں میں نہیں ہوتے تھے، لوگ باہر جنگل میں جاتے تھے) وہاں جانا پڑا تو پھر مسجد تو اس سے قریب ہے۔ اپنی ذاتی ضرورت کے لئے اگر تم اتنے دور جا سکتے ہو تو مسجد اس کے بہت قریب ہے ،اس کے لئے طبیعت کیسے خراب ہوگئی۔ اور وہ خود بڑے ضعیف ہو گئے تھے۔ بہت عمر رسیدہ تھے، نظر نہیں آتا تھا، فالج کا بڑا شدید حملہ ہوگیا، چل نہیں سکتے تھے۔ ہاتھ میں کچھ پکڑ نہیں سکتے تھے تو ایک ٹارچ جلا کر گلے میں لٹکا لیتے، گرتے پڑتے رات کو بھی نماز جماعت سے جا کر پڑھتے۔ ایک دن میں نے مذاق سے کہا کہ حضرت آپ پہلے بتی اٹھا کر چلتے تھے، وہ اٹھانے کی ہمت نہ رہی تو ایک ٹارچ لٹکا لیتے ہیں۔ یہ کس لئے؟ تو کہتے تھے کہ یار! لوگوں کو تو اس سے پتہ چلے گا نا کہ کوئی آرہا ہے، وہ تو بچائیں گے نا مجھے۔ یعنی ایک آدمی کی لگن دیکھیں بچپن میں اس نے نماز شروع کی اور نوے پچانوے سو برس کا اپاہج بیمار معذور ہو گیا ہو۔ کہتا ہے، نہیں! مسجد گئے بغیر مزا نہیں آتا۔
قاسم فیوضات امیر محمد اکرم اعوان رح
(اقتباس ہشت روزہ کورس، سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ)

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.