اہم خبریں

ہمیں آتا ہے کیسے۔ کس کو۔ کب۔ تعلیم دینا ہے 💞 بشکریہ تنویر مصطفائی




طلباء کے نام  استاد کے جذبات
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ابھی ہیں گھونسلے باقی
پرندے لوٹ آئیں گے
ذرا آندھی کو تھمنے دو
چمن کو سر سبز ہونے دو
پرندے لوٹ آئیں گے
کوئی غنچہ جو چٹکے گا
کہیں خوشبو جو مہکے گی
ستارے جگمگائیں گے
یہ جگنو پھر سے آئیں گے
شرارت مسکرائے گی
ہنسی پھر لب پہ آئے گی
محبت بانہیں کھولے گی
پرندے لوٹ آئیں گے

وہی  قلقاریاں ہونگی
وہی گلکاریاں ہونگی
وہی ہاتھوں میں بچوں کے
کتابیں کاپیاں ہونگی
پرانی تختیاں ہونگی
قلم کی روشنائی  سے
الف بے جیم لکھیں گے
ذرا سجنے دو گلشن کو
پرندے لوٹ آئیں گے

تمہیں لکھنا سکھانا ہےتمہیں پڑھنا سکھانا ہے
ریاضی کے اصول و ضابطےاردو کے قواعد
قرآن پاک کی آیات اور پھر ان کے فوائد
اصولِ کیمیا ترکیبِ نحوی  ,صرف,  عقائد

ذرا سجنے دو گلشن کو ذرا گلزار ہونے دو
پریشاں تم نہیں ہونا پریشاں ہم کو ہونے دو

ہمیں آتا ہے کیسے۔ کس کو۔ کب۔ تعلیم دینا ہے
تمہار ا قرض ہے ہم پر اسے ہم ہی اتاریں گے
ذرا سجنے دو گلشن کو پرندے لوٹ آئیں گے.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.