اہم خبریں

ملتان : تقریباتِ یومِ تاسیس مصطفائی تحریک 💟 صدارت:چوہدری محمد ارشد تبسم ایڈووکیٹ صدر جنوبی پنجاب




💟مصطفائی معاشرے کے قیام میں ہی ہماری بقاء ہے۔اس کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔چوہدری محمد ارشد تبسم ایڈووکیٹ
گڑھاموڑ(نامہ نگار)مصطفائی تحریک جنوبی پنجاب کے زیراہتمام ملتان میں یوم تاسئیس مصطفائی تحریک کے حوالہ سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔یوم تاسئیس پر تلاوت نعت خوانی اور کیک کاٹا گیا۔مہمان خصوصی چوہدری ارشد تبسم ایڈووکیٹ صدر مصطفائی تحریک جنوبی پنجاب اورعبدالجلیل کھوسہ ناظم انجمن طلباءاسلام جنوبی پنجاب تھے۔جبکہ ناظم پروگرام چوہدری اصغر ورک تھے۔تحصیل ضلع اور ڈویژن سطح کے ذمہ داروں کی تقریب حلف برداری منعقد کی گی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چوہدری ارشد تبسم ایڈووکیٹ نے کہا کہ مصطفائی معاشرے کے قیام میں ہی امت مسلمہ کی بقاء ہے۔اور ہم آج اس عہد کی تجدید کرتے ہیں کہ ہم اپنی تمام توانائیاں مصطفائی معاشرے کے لئے وقف کردیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ چودہ اگست کو مصطفائی تحریک کا ہر کارکن ذمہ دار تحصیل و ضلعی ہیڈ کواٹر پر شادابی پاکستان کے حوالہ سے دس درخت لگانے کا عہد کرتا ہے۔کیونکہ درخت زمین کا زیور ہیں۔




کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.