اہم خبریں

آیت مبارکہ "فَإِنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْرًا" میرا حوصلہ بڑھاتی ہے، انتخاب :جناب غلام مرتضٰی صاحب



🌹💎 جب بھی میں چلتے چلتے تھکنے لگتا ہوں، مایوس ہونے لگتا
 ہوں یا دنیا کے جھمیلوں سے گھبرا جاتا ہوں تو ایک آیت مبارکہ "فَإِنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْرًا" میرا حوصلہ بڑھاتی ہے، مجھے یہ بات سمجھاتی ہے کہ یہ دنیا کی آزمائشیں دائمی نہیں ہیں اور اللہ تعالیٰ نے ہر مشکل کے ساتھ آسانی رکھی ہے،  لیکن اس چھپی ہوئی آسانی کو ڈھونڈنے کے لیے اللہ ہی کی مدد درکار ہوتی ہے اور مدد آنے سے پہلے اس کی ذاتِ مقدس پر پختہ یقین ہونے کے ساتھ صبر کرنا بھی بے حد ضروری ہے، ہم ایک طرف تو منہ سے بار بار اس رب العالمین کا نام لیتے رہتے ہیں اس سے فریاد کرتے ہیں، دعا مانگتے منہ نہیں تھکتا لیکن کیا ہمارا دل پر سکون ہوتا ہے؟ کیا ہم بے صبرے نہیں ہوتے، کیا ہمیں اللہ پر پورا یقین ہوتا ہے؟ لیکن پھر بھی دل پریشان مگر کیوں؟ ان سوالات کا جواب میں آپ سب پر چھوڑتا ہوں، اللہ تعالیٰ ہماری کامل ہدایت فرمائیں آمین ثم آمین

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.