اہم خبریں

سورۃ المزمل سے عشق اورحضرت ملا بہاوالدین رحمۃ اللہ علیہ



سورۃ المزمل سے عشق اورحضرت ملا بہاوالدین رحمۃ اللہ علیہ
حضرت پیر شاہ جیونہ رحمت اللہ علیہ کا تذکرہ حضرت ملا بہاوالدین رحمۃ اللہ علیہ کے بغیر نا مکمل ہے آپ حضرت شاہ جیونہ رحمت اللہ علیہ کے استاد مکرم ہیں اور بعض روایات کے مطابق آپ قنوج سے ساتھ تشریف لائے قرآن کریم اور دینی تعلیم اور قاضی القضاء کے منصب پر فائز رہے دربار حضرت شاہ جیونہ کے ساتھ والی مسجد میں امامت کے فرائض بھی سر انجام دیتے رہے جو آج بھی اہل سنت کی مسجد کہلاتی ہے آپ نے کثیر تعداد میں سادات کرام اور جنات کو دینی تعلیم سے نوازا آپ کو استاد حضرت شاہ جیونہ کے لقب سے مشہور ہیں سورت المزمل سے عشق تھا آج بھی آپ کے مزار مبارک پر سورت مزمل کی تلاوت جاری رہتی ہے آپ کا مزار مبارک شاہ جیونہ قبرستان میں آج بھی مرجع خلائق ہے اہل تشیع ہونے سے پہلے تمام گدی نشین حضرات کیڑی پر بیٹھنے سے پہلے آپ کے مزار پر حاضری دیتے رہے اور موجودہ گدی نشین سید فیصل صالح حیات کے والد محترم تک یہ سلسلہ جاری رہا آپ کی اولاد آج بھی اہل سنت والجماعت کے مسلک حقہ پر قائم دائم ہے اور شاہ جیونہ میں استاد اور قاضی کے لقب سے مشہور ہے نواۓ وقت کے کے پرانےشماروں میں حضرت شاہ جیونہ رحمت اللہ علیہ کے تذکرے کے ساتھ آپ کا تذکرہ میں نے خود پڑھا ہے آپ انتھائی منکسر المزاج ہونے کے ساتھ ساتھ مادر زاد ولی اللہ تھے ۔
العبد الفقیر ۔ ذوالفقار حیدر سیالوی اولاد حضرت ملا بہاوالدین رحمۃ اللہ علیہ

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.