آسمانِ علم و دانش کا ایک ایسا روشن ستارہ جس کی تابناکی کا سلسلہ گذشتہ چار دہائیوں سےجاری ہے۔ زمانہء طالبعلمی سے عملی اور قلمی جدوجہد میں مصروف ڈاکٹر نوری ، آج کل ورجینیا (امریکہ) میں مقیم ہیں۔ میدانِ سخن میں نعت گوئی ان کا محبوب مشغلہ ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے سلام و منقبت کے گراں مایہ شاہکار بھی قلم بند کئے اور پاکستان سے والہانہ محبت و عقیدت کے اظہار کے طور پر کئی نغمات بھی لکھے۔ مختلف موضوعات پر ان کے کالم بھی مختلف اخبارات کی زینت بنتے رہتے ہیں۔ ادارہ سخن گرنے ڈاکٹر ظفر اقبال نوری کے کلام کو ایک جگہ پر اکٹھا کر کے تزئین و آرائش کے ساتھ تاریخ کا حصہ بنانے کا بیڑہ اٹھایا ہے جس کے تحت ان کے نام سے ایک فیس بک پیج بھی ترتیب دے دیا گیا ہےجس پر ان کے کلام کو شائع کرنے کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ ڈاکٹر محمد ظفر اقبال نوری صاحب کے کلام سے مستفید ہونے کیلئے احباب درج ذیل فیس بک پیج کو لائک کریں۔
نیئر صدیقی (سخن گر)
www.facebook.com/DrZafarIqbalNoori
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں