اہم خبریں

مشرق و مغرب کی سرحدیں،اور تیزی سے بدلتے ہوئے حالات ۔ انتخاب سر طارق پرویز صدر المصطفی ویلفئیر سوسائٹی تاندلیانوالہ


مشرق و مغرب کی سرحدیں،
تیزی سے  بدلتے ھوئے  حالات:
انتخاب: سر طارق پرویز صرر المصطفی ویلفئیر سوسائٹی تاندلیانوالہ 
مسلسل تین دن سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج پر کشمیری مجاھدین قھر بن کر ٹوٹ رھے ھیں۔ بھارتی افواج اور بھارتی مودی سرکار سخت غم و غصے کے عالم میں ھیں۔ بھارتی میڈیا آگ اگل رہا ھے. اس آگ کو بھارتی پردھان منتری مودی اور آرمی چیف کے بیانات سے ٹھنڈا کرنے کی کوشش کی جا رہی ھے۔۔۔

بھارتی وزیراعظم مودی نے تو یہاں تک بیان دے دیا ھے. کہ ھم کرونا سے بعد میں لڑیں گے پہلے مظفر آباد پر قبضہ کریں گے۔ یعنی پاکستانی کشمیر پر قبضہ کریں گے. تو پیارے ھم وطنو اس بیان کو صرف ہنسی مزاق یا زبانی جمع خرچ مت سمجھیے۔ بلکہ بھارت پاکستان پر حملے کیلیے پوری طرح تیاری کر چکا ھے۔۔۔

آپکو یاد ھونا چاھیے بھارت پچھلے سال فروری میں ایک چھوٹی سی شرارت کرتے کرتے دنیا بھر میں زلیل و رسوا ھو چکا ھے۔ تب سے پاگل کتے کی طرح پاکستان کے خلاف جنگ کی تیاریوں میں مصروف ھے۔ بھارت اس دوران اربوں ڈالرز کے جنگی سازوسامان کے معائدے کر کے بہت سا جنگی سامان خرید بھی چکا ھے۔۔۔

جن میں سے قابل ذکر میڈ اِن فرانس رافیل طیارے ھیں۔ پاکستان سے مار کھانے کے بعد جلد ہی انڈیا نے رافیل طیاروں کی ڈیل کو عملی جامہ پہنایا ھے اور 32 رافیل جھازوں کی پہلی کھیپ فرانس سے منوا لی. اس کے علاوہ روس سے S.400 میزائل ڈیفینس سسٹم خریدا۔ اس کے علاوہ اسرائیل سے بےشمار سپائیک ٹو میزائلز اور سپائیک ٹو ایڈوانس میزئلز بھی خرید لیے۔۔۔

اس وقت بھارت مختلف ممالک سے جنگی سازوسامان کے انبار لگا چکا ھے۔ اب بھارت پاکستان پر یا پاکستانی کشمیر پر کسی بھی وقت بڑا مس ایڈوینچر کر سکتا ھے۔ ایل او سی پر چل رہی مسلسل جھڑپیں اور وزیرستان میں چل رہی پی ٹی ایم کی بغاوت اور وزیرستان میں ہی آئے روز فوجی قافلوں پر حملے، بلوچستان میں دھشتگردوں کی تیز ھوتی کارروائیاں یہ سب کچھ سوچی سمجھی پلاننگ کا حصہ ھیں۔۔۔

دشمن اپنی اسی ناپاک پلاننگ کے تحت آگے بڑھ رہا ھے۔ کہ پاکستان کو مشرق و مغرب دونوں سرحدوں پر انگیج کر کے بڑا نقصان پہنچایا جائے۔ کل پرسوں ڈی جی آئی ایس پی آر کا ایک ٹی وی چینل پر انٹرویو سب کچھ واضع کر رہا تھا۔ کہ دشمن کے ارادے کیا ھیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھی کھلے الفاظ میں بتا دیا کہ ھم کسی بھی محاز پر دشمن کی کسی بھی شرانگیزی کو آہنی ہاتھوں سے جواب دیں گے۔۔۔

بہرحال حالات اب بڑی جنگ کی طرف بڑھتے جا رہے ھیں قوم کو متحد رہنے کی ضرورت ھے۔ پندرہ لاکھ پہاڑ جیسی بڑی بھارتی فوج+ پانچ لاکھ افغان آرمی+ پی ٹی ایم، داعش بی ایل اے، بی آر اے و دیگر دھشتگرد تنظیمیں ایک ساتھ ایکٹیو ھو چکی ھیں۔ آپ مشرق و مغرب کے حالات سے اگاہ ہی ھوں گے۔ اس وقت ھماری مسلح افواج تقریباً حالت جنگ میں ھیں۔۔۔

متحد رہیئے، اپنی افواج کو دعاؤں ضرور یاد رکھیے۔ اور بحیثیت قوم متحد رہ کر کسی بھی غیر متوقع اور غیر معمولی صورتحال سے نبرد آزما ھونے کیلیے تیار رہیئے۔ بوقت ضرورت ھم نے ان شاءالله راہ خدا میں اور دفاع دین و امت اور دفاع ملک و ملت میں آگے بڑھنا ھے اور اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ھونا ھے۔ ان شاءالله عزوجل۔۔۔

الله ھماری مسلح افواج کا حامی و ناصر ھو. آمین یا رب العالمین




کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.