اہم خبریں

28 مئی کا ہیرو : 💞 ڈاکٹر عبدالقدیر خان 💞 ڈوبی ہیں میری انگلیاں خود اپنے ہی لہو میں ( سید بوعلی شاہ سابق مرکزی صدر انجمن طلباء اسلام )



 28مئی یوم تکبیر  💞 سلام محسن پاکستان ڈاکڑ عبدالقدیر خاں سے ملاقات 💞 محسن پاکستان #ڈاکٹرعبدالقدیرخان ہمارا اصل قومی ہیرو ہے جس نے پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر بنایا مگر اس ملک کے حکمرانوں نے ان کی خدمات کو فراموش کرتے ہوئے اپنے مفادات کو قومی مفادات پر ترجیح دیتے ہوئے ان کو نظر بند رکھا.... ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ ایسا شخص, جو #شہیدذوالفقارعلی_بھٹو کے خواب کہ اس ملک کو ایٹمی قوت بنایا جائے گا, کو عملی جامہ پہنانے میں مشغول ہوا... جس نے پاکستان کا نام دنیا میں روشن کیا... اس کا صلہ ان کو مل چکا ہے. کہ ان کو ایک گھر میں بند کر کے رکھ دیا گیا, ان کی سوشل سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی گئی... یہاں پر حکمرانوں اور جرنیلوں کے نام سے شاہراوں, بلڈنگ, عمارتوں, پارکوں , ہسپتالوں اور جامعات کے نام تو منسوب کر دئے گئے... مگر اس قوم کے محسن کو ہم نے کیا دیا....
جو اب بھی ملک کی ترقی و سلامتی کے لیے ہمہ تن تیار مگر  کسی مسیحا کا منتظر.... جو اقبال کے خواب کی تعبیر کو عیاں کرنے کے لیے اب بھی تیار ہے... ڈاکٹر صاحب نہایت ہی سادہ دل, نفیس اور ہمدرد انسان.....
بےبسی کا عالم یہ ہے کہ ہمارے قومی ہیرو کو  آخر نظر انداز کیوں کیا گیا.... آج بھی ملکی عوام اور متوسط طبقے کی ترجمانی کو تیار..... جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کو مزید دفاعی اشیاء اور جدید ٹیکنالوجی سے موسمی تغریرات کے اثرات سے بچاو کی تدابیر لیے چاردیواری میں بند.... کچھ کرنا چاہتا تھا.... لکھنا چاہتا تھا.....
ہمارا المیہ ہے کہ ہم نے اپنے ہیروز کو خود زیرو کیا....
جو دنیا کے فاتح بنے ہم نے ان کو شکست خوردہ بنایا...
 ڈاکٹر صاحب کے ساتھ ایسا برتاو کیوں کیا گیا....جب یہ سوال ان سے کیا تو انہوں نے فقط اتنا کہا
یہ کانچ کے ٹکروں کو اٹھانے کی سزا ہے..
کاپی پیسٹ( سید بوعلی شاہ سابق مرکزی صدر انجمن طلباء اسلام )

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.