اہم خبریں

مصطفائی تحریک سرگودھا ڈویژن کے تمام اضلاع اورتحصیل عہدہ داران کی تقریبِ حلف برداری۔ رپورٹ:سعید علی عمران

جناب ذوالفقار حیدر سیالوی صوبائی صدر مصطفائی تحریک پنجاب شمالی اور جناب محمد ارشد مصطفائی  
جناب سعید احمد چشتی صاحب ساہیوال , سعید علی عمران فیصل آباد ڈویژن
جناب خالدمسعود گھنجیرہ مرکزی جوائنٹ سیکرٹری اورمصطفائی رضا کار نوشہرہ

جناب ملک آفتاب اعوان صدرڈویژن سرگودھا،جناب احمد شیرگنجیال,راجہ ندیم حیدرجنجوعہ صاحب



رپورٹ:سعید علی عمران
مصطفائی تحریک سرگودھا ڈویژن کے تمام اضلاع اورتحصیل عہدہ داران کی تقریبِ حلف برداری بھاگٹانوالہ ضلع سرگودھا میں جناب ملک خالد مسعود گھنجیرہ مرکزی جوائنٹ سیکرٹری اول کےڈیرہ پر منعقد ہوئی۔ جناب ذوالفقار حیدر سیالوی صوبائی صدر مصطفائی تحریک شمالی پنجاب نے اجلاس کی صدارت فرمائی۔اور جناب پیر سعید احمد چشتی ڈویژنل صدرساہیوال اور سعید علی عمران  ڈویژنل صدر  فیصل آباد نے خصوصی شرکت کی۔اجلاس میں ملک آفتاب احمد اعوان ڈویژنل صدرسرگودھا، محمدارشد مصطفائی ڈویژنل جنرل سیکرٹری سرگودھا،راجہ ندیم حیدرجنجوعہ ضلعی صدر خوشاب،اور کثیرتعداد میں قائدین سرگودھا ڈویژن نے شرکت فرمائی۔
جناب ذوالفقار حیدر سیالوی صاحب نے سرگودھا ڈویژن کے تمام دوستوں کی مصطفائی تحریک کے لیے لگن اور کوششوں کو سراہتے ہوئے۔کہا کہ یہ ہمارے رب ذولاجلال اور آقائے کریم کا ہم پراحسان عظیم ہے۔کہ ہیمں مصطفائی کاز کے لیے چن لیا گیا۔ اور آج ہمیں یہ عہد دہرانا ہے۔کہ یم مصطفائی معاشرے کے قیام کی تگ وتاز کے لیے ہمیشہ اپنا مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے۔انشا اللہ

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.