اہم خبریں

"المصطفےویلفیئرسوسائٹی ٹانڈہ گجرات"کی سرگرمیاں اورآئندہ کےمنصوبہ جات،


تعلیمی وسماجی اعتبارسےجان پہچان رکھنےوالےگورنمنٹ سویڈش کالج گجرات شعبہ اسلامیات کےلیکچرار،عائشہ صدیقہ گرلزاینڈبوائزکالج ٹانڈہ کےروح رواں پروفیسرمحمدصدیق مزمل سےعیدکےروزملاقات کےدوران خدمت خلق وفلاح انسانیت کی شاندارتحریک "المصطفےویلفیئرسوسائٹی ٹانڈہ گجرات"کی سرگرمیوں اورآئندہ کےمنصوبہ جات وپروگرامزبارےتفصیلی گفتگوہوئی۔سوسائٹی کےکام کومزیدمستحکم،منظم اوربہتربنانےاورفری ایمبولینس کی خریداری وسہولت جلدفراہم کرنےبارےمشاورت۔۔اہل ثروت کیلیےالمصطفےویلفیئرسوسائٹی مخلوق خداکیلیےآسانیاں اوربہتریاں لانےکیلیےعطیات(انفاق فی سبیل اللہ)پورےاعتماد کے ساتھ جمع کروانےکابااعتمادادارہ وپلیٹ فارم ہے۔المصطفےویلفیئرسوسائٹی رسول پاک کےنام نامی اسم گرامی سےمنسوب ہرقسم کےتعصب اورسیاسی امورومعاملات سےلاتعلق خدمت خلق کاادارہ اورفلاح انسانیت کی شاندارتحریک ہےسوسائٹی رسول رحمت کی سیرت وتعلیمات کی روشنی میں مخلوق خداکیلیےبہتریاں لانےاورآسانیاں پیداکرنےکیلیےمنفرداندازمیں شاندار کرداراداکرنےکیلیے سرگرم عمل ہے۔۔کوروناوائرس لاک ڈاون کےدوران ان گنت غرباء ومستحقین کوراشن اوردیگرضروریات وسہولیات فراہم کرنےکیساتھ ساتھ اب عیدالفطرکےموقع پرمستحقین کی مدد میں پیش پیش۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.