اہم خبریں

مصطفائی نیوز ویب سائٹ کا اجراء ( بتاریخ:9 رمضان المبارک 1441 ھ ،3 مئی 2020 ء) www.mustafainews.com


مصطفائی نیوز ویب سائٹ کا اجراء ( بتاریخ:9 رمضان المبارک 1441 ھ ،3 مئی 2020  ء)
جان نثارانِ مصطفائی تحریک چند دن پہلے آپ سے تحریک کی ویب سائٹ کا جو وعدہ کیا تھا ۔الحمداللہ آج اس سے عہدہ برا ہونے کا وقت آگیا ہے ۔آج ہم رمضان کریم کی مبارک ساعتوں میں مصطفائی نیوز کے نام سے ویب سائیٹ لانچ کر رہے ہیں ۔ اس میں بہت سی بہتری اور بہت سے ورک کی ابھی گنجائش ہے۔ کوتاہیوں کو بھی درگز فرمائے گا ۔آج کا دور میڈیا کا دور ہے۔اور کسی بھی کاز کے بہترین نتائج کے لئے اس کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا ۔اس سائٹ کا لنک میں گروپ میں سینڈ کر رہا ہوں۔ آپ تمام احباب اس لنک کو اپنے اپنے مختلف اضلاعی گروپوں اور دوست احباب کو سینڈ کریں اس سائٹ پر پراپر ورک کے لیے ہم مصطفائی میڈیا سیل تشکیل دے رہے ہیں۔اور پاکستان بھر سے مصطفائی نیوز کے لئے نمائندگان منتخب کیے جائیں گے ۔ مرکزی اور صوبائی ذمہ داران نے خاص طور پر رہنمائی یا تعاون فرمایا۔میں اپنی اور مصطفائی نیوز کی پوری ٹیم کی طرف سے ان احباب کا بے حد مشکور و ممنون ہوں۔
سابقین انجمن طلباء اسلام کےجو ساتھی پرنٹ میڈیا،الیکٹرونک اور سوشل میڈیا پر کسی بھی حوالے سے ایکٹو ہیں۔پریس سے وابستہ ہیں۔ صحافتی ذمہ داریاں شوقیہ یا پروفیشنلی نبھا رہے ہیں۔صحافت سے وابستہ ہم لوگ مل جل کر نہ صرف اپنی پروفیشنل استعداد کار کو بڑھا سکیں بلکہ ایک دوسرے کے لیے معاون بھی ثابت ہو سکیں.اور اسی طرح نظریاتی بنیادوں پر بھی مضبوط ہو کر کام کر سکیں گے ۔ میری آپ تمام احباب سے گزارش ہے کہ اس معاملے میں کھل کر مدد کریں اور دوستوں سے رابطہ کے حوالے سے اپنا کردار ادا کریں.
اس کے ساتھ ساتھ فلاحی ، تنظیمی کاوشوں اور سرگرمیوں کی رپورٹ ان باکس بھیج کر شکریہ کا موقع دیں ۔ میں آپ سب کا شکرگزار ہوں گا۔
بندہ عاجز
سعید علی عمران فیصل آباد ڈویژن

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.