اہم خبریں

دنیا کی رنگینیوں میں گم ہم جیسوں کے لیےُ مقام غور و فکر،جناب محمدافتخارغزالی کا مقام ِغوروفکر



دنیا کی رنگینیوں میں گم ہم جیسوں کے لیےُ مقام غور و فکر
ایک مرتبہ یحییٰ بن معاذ رح نے تحریر کیا کہ "میں آپ کو ایک راز بتانا چاہتا ہوں لیکن اُس وقت بتاؤں گا جب ہم دونوں شجرِ طوبیٰ کے نیچے کھڑے ہوں گے۔" اور قاصد کو تحریر کے ساتھ ایک ٹکیہ روٹی دے کر یہ ہدایت بھی دی کہ حضرت بایزید سے کہنا کہ اِسے کھا لیں یہ روٹی آبِ زم زم سے گوندھی گئی ہے۔ حضرت بایزید بسطامی رح نے جواباً تحریر کیا کہ "جس جگہ اللّٰہ کو یاد کیا جاتا ہے وہاں جنت اور طوبیٰ دونوں موجود ہوتے ہیں اور یہ روٹی اِس لئے واپس کر رہا ہوں کیونکہ آبِ زم زم سے گوندھنے کی فضیلت اپنی جگہ لیکن یہ کیسے معلوم ہو گا کہ جو بیج بویا گیا تھا وہ کسبِ حلال تھا یا کسبِ حرام۔؟"
بحوالہ تذکرۃ الاولیا
شیخ فرید الدین عطّار رح
زاںُران کعبہ سے اقبال یہ پوچھے کوںُی
کیا حرم کا تحفہ زم زم کے سوا کچھ بھی نہیں

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.