اہم خبریں

نام کتاب : آقا ﷺ | تحریر : ابدال بیلا انتخاب : خواجہ صفدر امین راولپنڈی

 

 

 السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

ڈاکٹر ابدال بیلا مفتی جی سے کہتے تھے
”آپ کو شخصیت نگاری پر کمال حاصل ہے آپ نے لاتعداد لوگوں کے خاکے لکھے ہیں تو دُنیا کی عظیم ترین شخصیت، ہمارے آقا حضرت محمد ﷺ پر کیوں نہیں لکھتے“
مفتی جی نے کہا ”مجھ سے اب اور لکھا نہیں جاتا یہ تو لکھ لے“
ڈاکٹر ابدال بیلا نے ہمت مرداں مددِ خدا کہہ کر قلم تھاما اور ساڑھے گیارہ سو صفحات کی شاہکار کتاب آقا ﷺ لکھی... سیرت پر اس سے پہلے جو کُتب لکھی گئی ہیں وہ علماء نے لکھی ہیں. پہلی بار کسی ادیب نے سیرت نبی ﷺ کو ادبی پیرائے میں بیان کیا ہے... اس کتاب کا بہت سا حصہ مصنف نے غار حرا میں بیٹھ کر لکھا ہے یعنی ایسی جگہ جہاں عام آدمی تنہا بیٹھ نہیں پاتا اور جو خواص ہیں تو عالم تنہائی میں غار حرا کی waves and rays میں وہ اس قابل نہیں رہ پاتے کہ اپنے پر گزری کیفیت و احساس کے بارے میں بولیں... اللہ کریم نے ڈاکٹر ابدال بیلا پر یہ کرم کیا کہ انہوں نے چودہ سو سال قبل گزرے واقعات کو سوچا اور چشم تخیل سے دیکھا محسوس کیا اور پھر 30 سے زائد کتابوں کے کامیاب مصنف نے کانپتے ہاتھوں اور لرزتی انگلیوں سے یہ تحریر کیا... انہوں نے اس کتاب کا بہت سا حصہ روضہ رسول ﷺ کے سامنے مودب بیٹھ کے لکھا... کہتے ہیں کہ حضور ﷺ کے بارے میں کچھ بولنا لکھنا ہنسی کھیل نہیں ہے، جب جب کسی نے بے ادبی سے کچھ بولا یا لکھا ہے تو اسکا انجام تو خراب ہے ہی ہے پر جس نے مدح و تعریف کی ہے اسکی آزمائیش بھی معمولی نہیں ہوئی...
ابدال بیلا نے بتایا کہ جب کیلنڈرز اور کتابوں کی مدد سے رمضان کی نزول وحی کی تاریخ نکالی تو انگریزی کیلنڈر کی تاریخ 14 اگست سامنے آئی... حیران ہو کر دیگر اہم واقعات کی تاریخ نکالی تو پتہ لگا کہ ہجرت مدینہ کا واقعہ انگریزی کیلنڈر سے 14 اگست کے دن ہی ہوا اور جب غزوہ بدر کی تاریخ نکالی تو انگریزی کیلنڈر کی 23 مارچ تھی... ان واقعات کا پاکستان سے کوئی تعلق ہے... یا خدا کتنی حیرت کی بات ہے... مدینہ کا پرانا نام یثرب تھا اللہ تبارک تعالی نے بدل کر مدینہ رکھا یعنی پاک جگہ... پاکستان پاک استان پاک جگہ

نام کتاب : آقا ﷺ | تحریر : ابدال بیلا

 

3 تبصرے:

  1. ماشاء اللہ
    کتاب کے تعارف کے ساتھ پاکستان کی خوش قسمتی کو واضح کرنا
    کمال ہے جناب
    اس تحریر کو پڑھنے کے بعد ایمان میں تازگی اور پاکستان سے پیار میں اضافہ ہوا

    جواب دیںحذف کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.