اہم خبریں

مصطفائیوں کے دیس وادی سون کا تربیتی کیمپ 👀 رپورٹ سعید علی عمران

 


 

 👀  مصطفائیوں کے دیس وادی سون کا تربیتی کیمپ رپورٹ سعید علی عمران

 مصطفائیوں کے دیس وادی سون کے پرفضا صدر مقام  نوشہرہ میں مصطفائی تحریک شمالی پنجاب کا مشاورتی اجلاس جامعہ مہریہ نصریہ کے شاندار کیمپس میں 15،16 اگست 2020 کومنعقد ہوا۔ ملک آفتاب اعوان  صدر سرگودھا ڈویژن نے قائدین کی خدمت میں خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔ مہمانِ خصوصی  جناب غلام مرتضٰی سعیدی صاحب مرکزی امیر مصطفائی تحریک پاکستان نے مصطفائی معاشرے کے قیام کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے مصطفائی تعلیمات پاکستان پر روشنی ڈالی۔ صدارت جناب ذوالفقار حیدر سیالوی صاحب صوبائی صدر پنجاب شمالی نے فرمائی۔ جناب حافظ قاسم مصطفائی صاحب مرکزی سیکرٹری جنرل نے تحریک کی ایپ پر بات کی۔

    سعید علی عمران ڈویژنل صدر فیصل آباد نے مصطفائی نیوز اور سوشل میڈیا  پر قائدین مصطفائی تحریک کو بریفنگ دی۔۔ تربیتی نشست سے محمد احسان اعوان نے بھی خطاب کیا۔اسٹیج پر خالد مسعود گنجھیرا صاحب بھی موجود تھے۔جبکہ جناب مظہر سلیم حجازی جنرل سیکرٹری پنجاب شمالی نے نقابت کے فرائض سر انجام دیےاور پروگرام کے بہترین انتطامات پرملک آفتاب اعوان  صدر سرگودھا ڈویژن،جناب محترم محمد ارشد مصطفائی صاحب اور بالخصوص ناظم تربیت گاہ  اقبال احمد اعوان صاحب  ، محترم سینیر رفیق انجمن  ملک احسان احمد اعوان (معاون خصوصی)،  جناب محترم ندیم حیدر جنجوعہ صاحب،جناب محترم محمد عمران مصطفائی صاحب سمیت  تحصیل نوشہرہ وادی سون کے تمام احباب کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے پنجاب کابینہ کے جانب سے ان کا شکریہ ادا کیا۔

  نجی تعلیمی اداروں کی بہتری کے لیے سروے کی ذمہ داری جناب راحیل حق صاحب اور پیر سعید احمد چشتی صاحب  کو سونپی گئی ۔جناب ڈاکٹر محمد تیمور خاں صاحب نے فیصل آباد ڈویژن ، جناب محمد علی قمر ڈوگر صاحب نے لاہور ڈویژن ، جناب محمد اقبال ہنجرا صاحب نے گوجرانوالہ ڈویژن، سید ارشد گیلانی سینئر نائب صدر اور  پنجاب شمالی کے تمام اضلاع نے کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ اختتام پر جناب محترم جاوید اقبال کھارا صاحب نے دعا فرمائی۔اللہ کریم آپ سب کو سلامت رکھے۔اور آپ کے جذبہ عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  اور تنظیمی ذوق کو قبول فرماتے ھوئے جزاء خیر عطا فرمائے۔ آمین

کیمپ کے بعد شرکاء اجلاس کو زیارات بالخصوص مکان شریف حضرت صاحبزادہ محمد حامد عزیز حمیدی سیالوی صاحب سے ملاقات اور دربار شریف حاضری کے ساتھ ساتھ کھبیکی جھیل اور اوچھالی جھیل جیسے حسین ، پر افزاءاور قابل دید مقامات کی سیر کروائی گئی۔ اوچھالی جھیل میں کشتی رانی بھی کی گئی۔ حسیں یادوں ،  محبتوں کے قرض اور عزم نو کے ساتھ مصطفائی دوستوں نے وادی سون سے واپسی  کے سفرکا آغازکیا۔۔


 

 

 

 

 

 

 





 

2 تبصرے:

  1. ماشاءاللہ مصطفائی نیوز زبردست کوریج سعید علی عمران صاحب بےشمار مبارک باد کے مستحق ہیں

    جواب دیںحذف کریں
  2. جناب ذوالفقار حیدر سیالوی صاحب اللہ رب العزت آپ کو اور عزتوں سے نوازے آمین

    جواب دیںحذف کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.