اہم خبریں

مصطفائی تحریک ضلع لاہور کے زیر اہتمام شان غوث الاعظم کانفرنس

 


مصطفائی تحریک ضلع لاہور  کے زیر اہتمام شان غوث الاعظم کانفرنس مجاہد آباد میں منعقد ہوئی ۔ جس سے خطاب کرتے ہوئے میاں شہزاد احمد صاحب مرکزی خازن مصطفائی تحریک پاکستان نے کہا کہ پیران پیر غوث الاعظم ؒ نے لاکھوں غیر مسلموں کو مسلمان کیا اور آج بھی ان کا فیض جاری ہے جو تاقیامت جاری رہے گا ۔ حضور غوث الاعظم سے عقیدت کا اظہار تبھی سچا ہوگا جب ہم ان کی تعلیمات کو اپنی زندگی میں داخل کرلیں گے ۔ حضرت علامہ مفتی صیغر احمد جلالی صاحب نے اپنی گفتگو میں کہا کہ عصر حاضر میں حضور غوث الاعظم رضی اللہ عنہ کی عظیم تعلیمات کو پہلے سے زیادہ فروغ دینے کی ضرورت ہے ۔ مسلم امہ سیدنا عبد القادر جیلانی رضی اللہ عنہ کی حیات آفرین تعلیمات کو اپنا لے تو عالم اسلام محرومیوں سے نجات حاصل کرسکتا ہے ۔ شان غوث الاعظم کانفرنس کے مہمان خصوصی ملک محمدجاوید صاحب جنرل سیکرٹری نظام مصطفے پارٹی لاہور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیدنا عبدالقادر جیلانی رضی اللہ عنہ کی تعلیمات پر عمل کرنے سے ہی اسلامی شعائر کو پروان چڑھایا جا سکتا ہے ۔ ہمیں اپنی ذاتی زندگیوں میں بھی نظام مصطفی کونافذ کرنا پڑے گا کیونکہ صرف نظام  مصطفی ہی پوری دنیا کے مسائل کا واحد حل ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان نسل کے دلوں میں اسلام کی حقیقی تعلیمات اور عشق رسول ﷺ کو فروغ دینے کے لیئے حضور غوث الاعظم رضی اللہ عنہ کی امن و محبت پر مبنی تعلیمات کو عام کرنا ہوگا ۔ اس موقع پر ڈویژنل جنرل سیکرٹر ی مصطفائی تحریک لاہور محمد اکرم قادری صاحب نے ختم نبوت کانفرنس کے شاندار انعقاد پر حضرت علامہ پیر سید جعفر حسین شاہ گردیزی صاحب جنرل سیکر ٹری جماعت اہلسنت شمالی لاہور کی دستار بندی کی ۔ شان غوث الاعظم کانفرنس میں نعیم اکرم خان صاحب سینیئر نائب صدر مصطفائی تحریک لاہور ، فیض رسول سیالوی صاحب جنرل سیکرٹری مصطفائی تحریک لاہور ، ملک زاہد اقبال صاحب صدر مصطفائی تحریک عزیز بھٹی ٹاون لاہور ، ڈاکٹر اسحاق رحمانی صاحب سابق مرکزی صدر انجمن اساتذہ پاکستان ، نوجوان صحافی و دانشور اسلم سعیدی صاحب ، جنید اجمل گرمانی صاحب ناظم انجمن طلباء اسلام لاہور ، محمد سمید صاحب جنرل سیکرٹری انجمن طلبا اسلام لاہور ، محمد زین صاحب ناظم انجمن طلبا اسلام عزیز بھٹی ٹاون لاہور ، محسن صاحب صدر المصطفے میڈیکل سینٹر الفیصل ٹاون لاہور ، محمد انجم علی خان سابق جنرل سیکرٹری انجمن طلبا اسلام لاہور ، مصطفائی رضا کار چوہدری محمد اصغر گجر صاحب ، چوھدری محمد نواز صاحب سابق ناظم یوسی 47 ، عباس مغل صاحب سابق نائب ناظم یوسی 47 نے بطور خاص شرکت کی ۔





کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.