اہم خبریں

شادابئ پاکستان مہم 💩 2020

 



   
 
شادابئ پاکستان مہم  💩   چک لالہ موسی تحصیل کھاریاں
 
 
 الحمد للہ ۔
14 اگست 2020, مصطفائی  ماڈل سکول علی چک لالہ موسی تحصیل کھاریاں ضلع گجرات اورمصطفائی تحریک ضلع گجرات کے زیر اہتمام جشن آزادی ،
شادابی  پاکستان مہم کے سلسلہ میں شاندار پروگرام منعقد ہوا ۔ جس میں ڈاکٹر محمد اکرم مصطفائی ،صدر مصطفا ئی  تحریک ضلع گجرات ۔ چودھری ناصر عباس وڑائچ جنرل سیکرٹری ۔ پروفیسر محمد کاشف مصطفٰا ئی  جنرل سیکرٹری تحصیل گجرات ۔ محمد جمیل مصطفا ئی صدر تحصیل کھاریاں ۔ محمد ندیم مصطفا ئی پرنسپل مصطفٰائی ماڈل اسکول  علی چک ۔ سر ظفر مہدی پرنسپل جناع اسٹینڈرڈ ہائی سکول سکول چک کلا ۔ معیظ مصطفائی۔ سر علی ۔ اور دیگر احباب نے بھرپور شرکت فرمائی۔ 🇵🇰🌹💐
 
 شادابئ پاکستان مہم  💩   محمد اسلم الوٰری اسلام آباد
 
 
 

 
ضلع جھنگ: شادابئ پاکستان مہم  💩   محمد سلیمان مصطفائی ضلعی صدر جھنگ
 
 
مصطفائی تحریک ضلع جھنگ   شادابی پاکستان مہم کا آغاز 10 پودے لگا کر کیا
 
 
 لاہور  شادابئ پاکستان مہم اور کیک کٹنگ  💩   فیصل حیات نیازی صدر مصطفائی تحریک لاہور
 
صدر مصطفائی تحریک لاہور فیصل حیات نیازی شادابی پاکستان و آزادی پاکستان سیمینار کی تقریب سے مصطفائی تحریک کا پیغام بطور صدر مصطفائی تحریک لاہور پہنچایا گیا منجانب میڈیا سیل مصطفائی تحریک لاہور اور اس موقع پر چودہ اگست آزادی پاکستان کے کیک کٹنگ سرمنی ناظم پروگرام سر فیصل اشرف جنرل سیکرٹری مصطفائی تحریک لاہور کی اکیڈمی میں کی گئی
 
 گوجرانوالہ شادابئ پاکستان مہم   💩 رپورٹ : چوہدری محمد اقبال ہنجرا
💩 گوجرانوالہ( 13  اگست  2020) سرسبز پاکستان صاف ماحول کی ضمانت ہے ۔ اس یوم آزادی پر وطن عزیز کو سبز پودوں سے سجائیں 'درخت لگانا کارِ ثواب اور صدقہ جاریہ ہے ۔ ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جائیں ۔ ان خیالات کا اظہار چوہدری محمد اقبال ہنجرا ڈویژنل صدر نے مصطفائی تحریک کے زیر اہتمام شادابی پاکستان مہم کے سلسلے میں جشنِ آزادی کے موقع پر پودے لگانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چیئرمین ایکسیلینس گروپ آف کالجز پروفیسر عبدالقادر 'ملک نصیر نقشبندی سٹی صدر مصطفائی تحریک 'محمد شازب چٹھہ ضلعی ناظم اے ٹی آئی 'ڈاکٹر احمد نورانی 'سلطان خلجی 'ملک علی رضا 'شاہد مقصود ڈار اور دیگر بھی موجود تھے ۔اس موقع پر پروفیسر عبدالقادر نے کہا کہ درختوں کے تیزی سے کٹائو کی وجہ سے ماحول بری طرح متاثر ہوا ہے ۔ جو جنگلی حیات کے علاوہ انسانوں کیلئے بھی خطرناک ہے ۔ لہٰذا وقت کا تقاضا یہ ہے کہ زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جائیں اور ہر شہری اپنے حصے کا ایک پودا ضرور لگائے اور شجرکاری مہم کو کامیاب بنائے ۔ قبل ازیں ایکسیلینس کالج شالیمار ٹائون میں باقادہ پودے لگا کر باقاعدہ طور پر شادابی پاکستان مہم کا آغاز کیا گیا۔
 
 
  جوڑا ضلع گجرات :  شادابئ پاکستان مہم
مصطفائی تحریک ضلع گجرات کے صدر ڈاکٹر محمد اکرم مصطفائی صاحب ۔جنرل سیکرٹری جناب ناصر عباس   وڑائچ صاحب ۔صدر مصطفائ تحریک تحصیل کھاریاں جناب محمد جمیل مصطفائی صاحب نے آج( جوڑا )ضلع گجرات کا دورہ کیا .دور ےمیں تمام احباب نے شادابئ پاکستان اور جشن آزادی کی تیاریوں کا جائزہ لیا اور تینوں  احباب نے اپنے ہاتھوں سے پودے لگا کر شجرکاری مہم کا  میں آغاز کیا۔ تمام احباب نے دارالعلوم محمدیہ غوثیہ جوڑا کا دورہ کیا جس میں مہتمم ادارہ حضرت علامہ مولانا محمد داؤد انجم سیالوی صاحب نے ویلکم کہا اور ادارے کا وزٹ کروایا جس میں دینی درسگاہ میں کمپیوٹر لیب اور شاندار نورانی مسجد کا بھی دورہ کیا اساتذہ طلبہ کی کارکردگی  اور تمام اہتمام و انصرام کو سراہا آخر میں ڈاکٹر محمد اکرم مصطفائی صاحب نے  دعا فرمائیں اور اپنے دورے کا  اختتام کیا شجرکاری مہم کے سلسلہ میں صدر المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی جوڑا جناب جناب ڈاکٹر غلام سرور طارق صاحب اور عبدالمناف قادری کے بھرپور کام کو سراہا
 

 

مصطفاٸی تحریک راجہ جنگ۔۔مصطفاٸی تحریک ضلع قصور۔۔۔

انجمن طلبإاسلام راجہ جنگ کے زیراھتمام شجرکاری مھم

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.