مصطفائی رضاکار شادابئِ پاکستان مہم کی کامیابی و مقبولیت
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اللہ کا شکر ہے کہ مصطفائی رضاکاروں نے چند برس پہلے آزادی پاکستان : شادابئِ پاکستان کے عنوان سے شجرکاری کی جو ملک گیر مہم شروع کی تھی وہ اب پورے ملک کی آواز بن چکی ہے۔ شجر کاری کی اسلام میں اہمیت اور اس کے سماجی و معاشی اثرات کے بارے جان کاری عام کرنے اور رائے عامہ ہموار کرنے کے لئے ماہنامہ مصطفائی نیوز کراچی نے مسلسل خصوصی نمبر شائع کئے، سوشل میڈیا سے آگاہی مہم کئی سال سے بھرپور انداز میں جاری ہے، رضاکاروں کو شجرکاری اور نرسری بنانے کی عملی تربیت کے لئے مختلف شہروں میں مصطفائی نرسریاں قائم کی گئیں، محکمہ جنگلات اور مخیر حضرات کے تعاون سے اور اپنی مدد آپ کے تحت ہرسال ہزاروں پودے اور تعارفی و تشہیری کتابچے، جھنڈیاں، بینرز، جیکٹس وغیرہ مفت تقسیم کئے گئے۔ایوان ہائے تجارت و صنعت ، اسکولوں اور مدارس میں رابطہ کرکے آگہی مہم چلائی گئی۔مذکورہ اقدامات اور اس کار خیر میں ملک کے سماجی دینی حلقوں سے مسلسل رابطوں کے نتیجے میں اب دعوت اسلامی، مسلم ہینڈز ، المصطفی ویلفئر سوسائٹی ، مصطفائی فاونڈیشن ، مصطفائی اسکولز، انجمن اساتذہ پاکستان، مصطفائی تحریک اور متعدد دیگر مقامی و قومی تنظیمیں ، نجی ادارے اور رضاکار اس کار خیر میں سرگرم ہوچکے ہیں۔ ہم اس سلسلہ میں مصطفائی قیادت خاص طور پر ڈاکٹر ظفر اقبال نوری ، ملک غلام مرتضی سعیدی، جناب طاہر انجم شیخ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید کرتے ہیں کہ ان شاءاللہ مصطفائی رضاکاروں کا صاف شفاف پاکستان : سبز و شاداب پاکستان کا خواب ضرور اور جلد پورا ہوگا۔
محمد اسلم الوری
مصطفائی فاونڈیشن، پاکستان