اہم خبریں

پاکستان کی بدلتی ہوئی خارجہ پالیسی! 👀 بشکریہ : اسد علی حجازی

 

👀 پاکستان کی بدلتی ہوئی خارجہ پالیسی!


او آئی سی ستاون اسلامی ممالک پر مشتمل اقوام متحدہ کے بعد دوسری بڑی تنظیم ہے جسکی سربراہی سعودی عرب کے پاس ہے. او آئی سی بنانے کا مقصد یہی تھا کہ تمام اسلامی ممالک آپس میں تعلقات کو فروغ دیں گے اور کبھی کسی اسلامی ملک کی سالمیت کو خطرہ ہو گا تو تمام ممالک اسکا ساتھ دیں گے. مقصد تو اچھا تھا لیکن یہاں اسکے برعکس ہوتا رہا ہے.

سعودی عرب کے پاس او آئی سی کی سربراہی ہے لیکن اس نے ہمیشہ اپنے مفادات پر کام کیا ہے. پاکستان اور سعودی عرب کی دوستی کی لازوال داستان ہے. پاکستان سعودی عرب کی ہر سطح پر مدد کرتا آیا ہے اور سعودی عرب پاکستان کی. ہر جنگ میں, ہر مشکل میں چاہیے سیلاب ہوں, زلزلے ہوں یا کوئی اور آفت آئی ہو سعودی عرب نے پاکستان کی بھر پور مدد کی ہے. اس کے بدلے پاکستان نے بھی سعودی عرب کی سالمیت کیلئے ہر قسم کی یقین دہانی کرائی ہے بلکہ ایسے وقت میں عملی کام بھی کیا ہے .کیونکہ حجاز مقدس پر ہماری جان بھی قربان ہے.

سعودی ولی عہد شاہ فیصل نے اسلام آباد میں فیصل مسجد بنوائی. لائل پور کو اسی کے نام سے فیصل آباد رکھا گیا. کراچی کی سب سے بڑی شاہراہ کو شاہراہ فیصل کہا گیا. یہ سعودی عرب سے محبت کی ایک مثال ہے.

72سالوں کی اس دوستی میں دراڑ اس وقت آئی جب ملائشیا میں کوالالمپور سمٹ کا انعقاد کیا گیا. چونکہ سعودی عرب یہ سمجھتا تھا کہ ترکی, پاکستان اور ملائشیا کا نیا بلاک بننے جا رہا ہے. اسلیے اس نے پاکستان کو روکا. پاکستان نے بھی نہ جانے کا فیصلہ کیا. اور سعودی عرب کو یقین دلایا کہ آپ کے خلا ف کوئی بلاک نہیں بن رہا.

پاکستان نے ہمیشہ ذاتی مفادات کی بجائے سعودی مفادات کو ترجیح دی. لیکن سعودی عرب امداد کی وجہ سے پاکستان کو بلیک میل کرتا رہا ہے. مقبوضہ کشمیر پر 5اگست  2019 میں کرفیو لگا اب ایک سال مکمل ہو گیا ہے لیکن کشمیری عوام پر ظلم و ستم کا بازار اب بھی گرم ہے.

پاکستان کشمیر کے حوالے سے مسلسل سعودی عرب سے کہہ رہا ہے کہ آپ او آئی سی کا اجلاس بلائیں لیکن سعودی عرب مسلسل ٹال رہا ہے.

اب پاکستان نے واضح پیغام دیا ہے کہ اگر آپ ایسا نہیں کر سکتے تو پاکستان کو آپ کھو دیں گے.
پاکستان کے جارحانہ لہجے کو کو دیکھ کر سعودی عرب نے پاکستان کو ایک ارب ڈالرز دیے تھے وہ واپس مانگ لیے. اور پاکستان نے وہ واپس منہ پر دے مارے. ادھر قریبی دوست چین نے ایک ارب ڈالرز پاکستان کو دے دیے.
پاکستان کی بدلتی ہوئی خارجہ پالیسی پر اقوامِ عالم کے تمام اخبارات پر خبر شائع ہو چکی ہے. اگر سعودی عرب پاکستان کو تیل نہیں دیتا تو پاکستان کو سستا تیل ایران سے مل جائے گا.

اب پاکستان ایک نیا بلاک بنانے جا رہا ہے جس میں ترکی, ملائشیا, قطر, بنگلہ دیش, نیپال, روس, چین, آزربائیجان اور دوسرے ممالک شامل ہیں.
 اور یہاں جب سعودی عرب کی بات ہوتی ہے تو فنڈنگ لینے والے بھی بول اٹھتے ہیں. اور ایران کی بات ہو تو دوسرا طبقہ بھی ان کے حق میں کھڑا ہو جاتا ہے.
ہم پاکستانی ہیں. پاکستان ہمارا ہے. پاکستان کے مفاد میں جو ہو گا ہم وہی کریں گے. ان تمام تعصب پسند سعودی اور ایرانی ٹولے سے گزارش ہے کہ پاکستان کا سوچیں؟

پاکستان زندہ باد
تحریر =اسد علی حجازی

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.