اہم خبریں

فیصل آباد چیمبر آف کامرس : 15 اگست سے سکول کھولنے کا اعلان

 

 

 فیصل آباد چیمبر آف کامرس ھال میں آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی آف پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشنز فیصل آباد  کے زیر اہتمام ایک تقریب ہوئی جس کی صدارت رانا طاہر سلیم  صوبائی صدرآل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن نے کی۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی مرزا کاشف تھے۔ آل پاکستان سکولز الائنس فاؤنڈرز کے صدر جناب میاں محمد ندیم نے نقابت کے فرائض سرانجام دئیے۔  اس میں تاندلیانوالہ جڑانوالہ ماموں کانجن چنیوٹ اور دوسری تحصیلوں سے آنے والے پرنسپلز اور  سکول اونرز نے شرکت کی۔ فیصل آباد کے اسکولوں کے پرنسپلز نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مختلف اسکولوں کے پرنسپلز نے سٹیج پر آکر تجاویز بھی دی اور تقاریر بھی کی۔ آخر میں مرزا کاشف نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ کرونا کے ابتدائی دور سے لے کر اب تک ہم نے گورنمنٹ کی ہر بات مانی لیکن گورنمنٹ نے ہمارے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا۔ ہم 15 ستمبر کی بجائے 15 اگست کو اسکول کھولیں گے۔ چاہے ہمیں ہتھکڑی لگوانی پڑےاور جیل جاناپڑے۔ اس کے بعد اگر ہماری بات نہ مانی گئی تو ہم پورے پاکستان کے پرائیویٹ اسکول پارلیمنٹ تک مارچ کریں گے۔ ہم اس پاک سر زمین کے ماں باپ ہیں۔ ہم اپنی تذلیل کبھی برداشت نہیں کریں گے ہم اپنی جان تو دے سکتے ہیں لیکن جھک نہیں سکتے۔  
وہ ملک کبھی ترقی نہیں کر سکتا جس کی تعلیمی ریشو کم ہو۔ ہم گورنمنٹ آف پاکستان کو یہ بتانا چاہتے ہیں کہ نیا پاکستان تب تک نہیں بن سکتا جب تک اس کے تعلیم پر توجہ نہ دی جائے۔
رپورٹ :نعیم طارق طور

 

 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.