ایک بات یاد رکھیں کہ "" فیصلہ "" کامیابی اور ناکامی دونوں پر اثر ہوتا ہے۔اور فیصلے کے اثرات مستقبل کے ساتھ جُڑے ہوتے ہیں۔
فیصلوں کی وجہ سے مستقبل متاثر ہوتا ہے۔آج ہم اور آپ جس مقام پر کھڑے ہیں۔یہ بھی ہمارے فیصلوں کا نتیجہ ہے۔اور جس مقام پر نہیں ہیں۔یہ بھی ہمارے اور آپ کے فیصلوں کی وجہ سے ہے۔
🍂 یہ فیصلے کبھی ماضی میں کیے تھے۔اور ان فیصلوں کے اثرات آج نتائج دے رہے ہیں۔
⚘ انسان کی خوش بختی اور بد بختی دونوں بھی فیصلوں سے جُڑی ہوتی ہیں۔
اگر کسی مجرم سے پوچھا جائے کہ آپ یہاں پر کیسے پہنچے۔تو وہ آپ کو جواب دے گا کہ مجھ سے ایک غلط فیصلہ ہوگیا تھا۔
اور اگر کسی کامیاب شخص سے پوچھا جائے کہ آپ یہاں پر کیسے پہنچے تو وہ جواب دے گا کہ میں نے کچھ ایسے فیصلے کیے تھے۔جنھوں نے مجھے اس مقام پر لا کر کھڑا کیا ہے۔
🍁 تاریخ کے جتنے بھی کامیاب یا ناکام انسان ہیں۔وہ فیصلوں کی وجہ سے کامیاب یا ناکام ہوئے ہیں۔
🍀 قسمت کا وہ ایک حصہ جسے بدلا جا سکتا ہے۔ اس کی بنیاد بھی فیصلوں پر ہے۔اگر آپ کا فیصلہ مضبوط اور واضح اور خود اعتمادی کے ساتھ ہے۔تو آپ کا یہ حصہ خوش قسمتی میں تبدیل ہو جائے گا۔
🌺 جو لوگ فیصلہ نہیں کرتے تو وہ کامیاب نہیں ہونگے۔کیونکہ جب تک ان کے پاس فیصلہ کرنے کی صلاحیت نہیں ہو گی۔تو وہ کامیابی تک کیسے پہنچے گیے۔
🕸 اب سوال یہ ہے کہ !! فیصلے !!
کا مطلب کیا ہے ؟؟؟
اور فیصلہ کس بنیاد پر کیا جائے ؟؟
💮 فیصلہ کا معنی :-
انسان پہلے جس حالت میں تھا اس حالت کو ختم کرکے نئ حالت میں لے جانے کیلئے عملی اقدامات کرے
🌸 فیصلے کی بنیاد کیا ہو :-
کبھی بھی آپ فیصلہ
1..غصہ
2..خوشی
3..نا امیدی
4..دل
5..دماغ
ان بنیادوں پر نہ کریں۔کیونکہ جن لوگوں نے غصہ ، خوشی ، نا امیدی ، دل ، دماغ پر فیصلہ کیا ہے۔ان کو ان فیصلوں میں پچھتانا پڑا ہے۔
💐 تو پھر فیصلہ کس بنیاد پر کریں ؟؟
فیصلہ جب بھی کریں شریعت کی بنیاد پر کریں۔کہ میں جو یہ فیصلہ کررہا ہو۔اس بارے میں میری شریعت کیا کہہ رہی ہے۔۔؟؟
جب آپ نے اپنے فیصلوں کی بنیاد شریعت پر رکھی۔تو
"" ان شاء اللہ عزوجل ""
آپ کو کبھی بھی فیصلوں میں نقصان اور پچھتاوا نہیں ملے گا۔
اس بات کو ایک مثال دے کر سمجھانے کی کوشش کرتا ہوں کہ جیسا کہ آپ بھی بھوکے ہیں اور آپ کا پڑوسی بھی بھوکا ہے۔ اور آپ کے پاس دو روٹیاں ہیں کھانے کیلئے۔
آپ کا دل و دماغ کا تقاضا یہ ہوگا کہ دونوں روٹیاں آپ کھا جائیں تاکہ آپ کی جان بچ جائے۔
لیکن شریعت آپ کی یہ رہنمائ کررہی ہے کہ حسن اخلاق کو اپناتے ہوئے ایک روٹی آپ کھائیں اور دوسری روٹی اپنے پڑوسی بھائ کو کھلائیں۔
🥦 زندگی ایک لمحے میں بدلتی ہے اور وہ لمحہ وہ ہوتا ہے کہ جب آپ فیصلہ کرتے ہیں۔کہ مجھے اپنی زندگی بدلنی ہے۔
🥗 اس دنیا میں مثالیں دینے والے بے شمار ہیں۔لیکن مثال بننے والے بہت کم ہیں۔
آپ مثال بننے والے انسان بنیں۔
🧊 اس دنیا میں صرف انتخاب ہے اور انتخاب فیصلوں سے ہوتا ہے۔
اپنے فیصلوں میں اللہ تعالی کو شامل کیجئے ۔کیونکہ جب آپ اللہ تعالی کو شامل کرتے ہیں تو وہ آپ کے فیصلوں میں برکت ڈال دیتا ہے۔وہ فیصلے نہ صرف اچھے نتائج دیتے ہیں بلکہ ان فیصلوں میں دوسروں کو بھی فائدہ ہوتا ہے۔
♦️ دوسروں کو بدلنے کا فیصلہ چھوڑیے۔خود کو بدلنے کا فیصلہ کیجئے۔
کیونکہ خود کے بدلنے سے نہ جانے کتنے ہی لوگوں کی زندگی بدل جائے گی ۔۔
🥏 ہمیں اندازہ ہی نہیں ہوتا کہ ہم کتنے قیمتی انسان ہیں۔جب ہم بدلتے ہیں۔تو کتنا کچھ بدل جاتا ہے
اس لئے سب سے پہلے اپنے آپ کو بدلنے کا فیصلہ کیجئے۔
♥️ آپ کا فیصلہ ہی آپ کی منزل کی تعیین کرتا ہے ♥️
✍ ابو المتسِّم ایازاحمد عطاری
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں