اہم خبریں

خصوصی خط نمبر 5 مورخہ 7 اگست2020 💥 ذوالفقار حیدر سیالوی صدر مصطفائی تحریک شمالی پنجاب

 


💥خصوصی خط نمبر 5
مورخہ 7 اگست 2020

محترم ومکرم جان سے پیارے تنظیمی بھائی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔
اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
امید ہے کہ صحت و ایمان کی بہترین حالت میں ہوں گے
مصطفائی تحریک شمالی پنجاب کے زیر اہتمام ایک انتہائی اہم تربیتی کیمپ 15 16 اگست بروز ہفتہ اتوار خوبصورت جھیلوں اور وادیوں کی شہزادی وادی سون سکیسر نوشہرہ ضلع خوشاب میں منعقد ہو رھا ہے مرکزی اور صوبائی کابینہ کے علاؤہ ڈویژنل اور ضلعی صدور اور جنرل سیکرٹریز شرکت کریں گے اس موقع پر شمالی پنجاب کی صوبائی کونسل کا اہم ترین اجلاس بھی منعقد ہو گا جس میں آپ کی شرکت اتنی ہی اہم ہے جتنی پھولوں کے لیے خوشبو اہم ہوتی ہے۔ جامعہ مہریہ نصیریہ نوشہرہ میں دن 2 بجے تک بہر صورت پہنچ جائیں تاکہ تمام پروگرامز وقت مقررہ پر ہو سکیں  برادرم ملک خالد مسعود گھنجیرہ مرکزی جوائنٹ سیکرٹری ملک آفتاب اعوان صاحب ڈویژنل صدر سرگودھا  راجہ ندیم صاحب ضلعی صدر خوشاب اور ان کی مکمل ٹیم آپ کے انتظار میں ہے اور یہ بندہ ناچیز اور صوبائی کابینہ تو ویسے ہی آپ کی راہوں میں پلکیں بچھاۓ ہوے ہوں
ذوالفقار حیدر سیالوی صدر مصطفائی تحریک شمالی پنجاب

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.