اہم خبریں

جہاں چناب اور جہلم ملتے ہیں۔ 💢 سجاد اختر




💢 میں ہوں سجاد اختر اور آج ہم آپ کو لیے چلتے ہیں ضلع جھنگ کے دلکش پر فضا سیاحتی مقام ہیڈ تریموں۔ہیڈ تریموں دو دریائوں کا سنگم ہے یہاں پر دریائے چناب اور دریائے جہلم آپس میں ملتے ہیں  جھنگ شہر سے تقریبا 27 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہیڈ تریموں شہریوں کے لئے ایک بہترین تفریحی مقام ہے۔

دریا کنارے ٹھنڈی ہواؤں سے لطف اندوز ہونے اور کشتیوں کی سیر کے لئے شہری خاص طور پر اس جگہ کا رخ کرتے ہیں۔خاص کر عید کا تہوار ہو یا 14 اگست ہو ہزاروں کی تعداد میں سیاح یہاں کا رخ کرتے ہیں ۔ویسے بھی سیاحوں کا تانتا بندھا رہتا ہے اور چھٹی والے دن سیاح اپنے  بچوں کے ساتھ زیادہ تعداد میں یہاں کا رخ کرتے ہیں ۔یہاں کے مشہور سوغات ہیڈ تریموں کی فش لذت اور ذائقہ کی وجہ سے پوری دنیا میں مشہور ہے   لوگ ہیڈتریموں سیاحت کے لیے آئیں اور مچھلی نہ کھائیں یہ تو ہو ہی نہیں سکتا

 
تاہم بعض سیاحتی مقامات کی طرح  یہاں بھی سہولیات کا فقدان ہے   اکثر اوقات لوگوں کے لئے پریشانی کا باعث بنتا ہے۔اگر حکومت پاکستان یہاں پر توجہ دے تو یہ علاقہ شمالی علاقہ جات سے کم نہیں

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.