اہم خبریں

ضلعی قیادت کا دورہ : رپورٹ. ذ یشان علی وقار پریس سیکرٹری مصطفائی تحریک ضلع جھنگ

 



مصطفائی تحریک ضلع جھنگ کے صدر جناب محترم محمد سلیمان مصطفائی صاحب نے جناب محترم رب نواز سیالوی صاحب جنرل سیکرٹری مصطفائی تحریک ضلع جھنگ اورجناب محترم اسد علی حجازی صاحب جنرل سیکرٹری مصطفائی تحریک تحصیل احمد پور سیال کے ہمراہ مصطفائی تحریک تحصیل احمد پور سیال کا دو روزہ تفصیلی دورہ کیا
صدر مصطفائی تحریک مغرب کی نماز کے بعد اپنے سا تھیوں کے ہمراہ حسوبلیل پہنچے نماز عشاء کے بعد مصطفائی تحریک حسوبلیل کی تر بیتی نشست کا آغاز تلاوت و نعت سے ہوا تعارفی نشست کے بعد ضلعی جنرل سیکرٹری جناب رب نواز سیالوی صاحب نے مصطفائی تحریک کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا بعد ازاں مصطفائی تحریک ضلع جھنگ کے صدر جناب محترم محمد سلیمان مصطفائی صاحب نے مصطفائی تحریک کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے فرمایا انجمن کے تسلسل کا نام مصطفائی تحریک ہے
اس کے بعد انتخابی سلسلہ شروع ہواجس میں جناب عطاء الحق صاحب کو صدر اور جناب ملک محمد ضیاء صاحب 03014580258 کو جنرل سیکرٹری مصطفائی تحریک حسوبلیل منتخب کیا گیا
اگلے دن 10 بجے صبح ضلعی صدر اپنے ساتھیوں کے ساتھ مصطفائی تحریک گڑھ موڑ کی میٹنگ میں شریک ہونے
جناب مبشر گرواہ صاحب کو مصطفائی تحریک گڑھ موڑ کا کنوینر نامزد کیا جو 15 دن کے اندر مصطفائی تحریک گڑھ موڑ کے انتخابات کروائیں گے
 12بجے کے بعد احمد پور سیال پہنچے دوستوں سے ملاقات کے دوران مختلف تنظیمی امور پر تبادلہ خیال ہوا اور محمد شاہد صاحب اور ظفر اقبال صاحب کو مصطفائی تحریک یونین کونسل احمد پور سیال کا کنوینر نامزد کیا جنہوں نے وعدہ کیا کہ ہم عاشورہ کے بعد کابینہ بنا کے دیں گے
3بجے تقریباً گڑھ مہاراجہ پہنچے دوستوں سے ملاقات و تنظیمی معاملات پر بات چیت کرتے ہوئے رانا محمد فیصل کو مصطفائی تحریک یونین کونسل گڑھ مہاراجہ کا کنوینر نامزد کیا جنہوں نے 15 دن کے اندر کابینہ اناؤنس کرنے کا یقین دلایا
شام 5بجے کے بعد صدر و جنرل سیکرٹری مصطفائی تحریک ضلع جھنگ واپسی کی طرف رواں دواں ہوئے۔

 رپورٹ. ذہشان علی وقار
پریس سیکرٹری
مصطفائی تحریک ضلع جھنگ

 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.