اہم خبریں

مصطفائی تحریک 💢 آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے 💢 تحریر : سعید علی عمران

 

 

 

مصطفائی تحریک پاکستان

 
💢 آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

تحریر : سعید علی عمران

مصطفائی تحریک پاکستان ایک غیر سیاسی ، محب وطن اورسنجیدہ سوچ کے حامل صالح افراد پر مشتمل ایک مذہبی فلاحی تنظیم ہے۔ جو لسانی ،مذہبی،معاشرتی اورفرقہ وارنہ تعصبات سے پاک سوچ کی حامل ہے۔ اور مثبت سوچ کے ساتھ مصطفائی معاشرے کےقیام کے لیے کوشاں ہے۔ جو ہر انسان کے لیے امن وسلامتی ،عدل وانصاف ، ترقی و خوشحالی اور فلاح و نجات کا ضامن ہو۔ اس کے بانی صدر جناب ڈاکٹر ظفر اقبال نوری ہیں۔اور  تقریبا 28 سال پہلے سابقین انجمن نے اس کی بنیاد رکھی۔ہر سال 25 جولائی کو یومِ تاسیس کی شاندار اور پر عزم تقریبات پاکستان بھر میں منعقد ہوتی ہیں۔ جناب ڈاکٹر ظفر اقبال نوری، جناب فاروق مصطفائی صاحب مختلف ادوار میں اس کے مرکزی امیر کی ذمہ داری نبھاتے رہے،جناب حمزہ مصطفائی بانی رکن ہیں۔۔اور اب 2020،2021 کے لیے جناب غلام مرتضٰی سعیدی دوبارہ مرکزی امیر مصطفائی تحریک پاکستان منتخب ہوئے ہیں۔ درویش صفت ،اعلی تعلیم یافتہ ،بردبار طبیعت کے مالک جناب غلام مرتضٰی سعیدی ضلع سرگودھا کے ایک متوسط حیثیت کے کاشتکار ہیں۔ مصطفائی تحریک تعلیم ، صحت، انصاف اور فلاح کےمختلف شعبوں کے ساتھ ساتھ صحت مند ذھن سازی کے لیےبھی سر گرم عمل ہے۔ جس کی مثال شادابیِ پاکستان مہم ہے۔اور اس مہم کے دوران ہر سال پورے پاکستان میں ہزاروں کی تعداد میں پودے لگا کر زبردست شجر کاری کی جاتی ہے۔ اور شجر کاری کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔ سیلاب ہو یا زلزلہ،ڈینگی ہو یا کرونا جیسی قدرتی آفات مصطفائی تحریک پاکستان نے برادار تنظیمات کے ساتھ مل کر اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں۔مصطفائی تحریک کا ترجمان ای میگزین مصطفائی نیوز .کام ( mustafainews.com )ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مصطفائی نیوز Designed by # Copyright © 2014

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.